لائف اسٹائل

میں نے کبھی اپنے شوہر کا کوئی کام نہیں کیا، نادیہ حسین

میں اس چیز کے خلاف ہوں کہ بیوی پہلے اپنے کام کرے اور پھر بعد میں شوہر کے حکم پر اس کے بھی کام کرے، اداکارہ

پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے شوہر کا کوئی کام نہیں کیا، یہ بیوی کا فرض نہیں کہ وہ اپنے شوہر کے کام کرے۔

حال ہی میں نجی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں نادیہ حسین نے اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔

اس پروگرام میں شوہر کے کام کرنے سے متعلق نادیہ حسین کے جواب کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جبکہ نادیہ حسین نے خود بھی یہ ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ملازمہ سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل ہونے پر نادیہ حسین کی وضاحت

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروگرام کی میزبان نے نادیہ حسین سے سوال کیا کہ ’کیا عورت کا فرض ہے کہ وہ اپنے شوہر کے کام کرے؟'

جس کا جواب دیتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ 'شوہر کے کام کرنا عورت کا فرض نہیں ہے'۔

اس پر میزبان ان سے پوچھتی ہیں کہ ’کیا آپ نے کبھی اپنے شوہر کے کام کیے ہیں؟' تو نادیہ حسین نے جواب دیا کہ 'میں نے کبھی اپنے شوہر کا کوئی کام نہیں کیا کیونکہ یہ میرا بچہ نہیں بلکہ میرا لائف پارٹنر ہے'۔

ان کے اس جواب پر میزبان کا کہنا تھا کہ 'ہمارے معاشرے میں مرد کے تمام کام عورت کرتی ہے، پھر چاہے وہ ماں ہو، بہن ہو، بیوی ہو یا بیٹی، اور اگر کوئی مرد اپنے کام خود کرتا ہے تو اسے برا سمجھا جاتا ہے'.

جس پر نادیہ حسین کہتی ہیں کہ 'یہ بالکل غلط ہے اور میں نے اپنے بچوں کی پرورش بھی اس طرح نہیں کی ہے جیسا ہمارا معاشرہ چاہتا ہے کہ مرد کے سارے کام عورت کرے'۔

ماڈل نے مزید کہا کہ ’اگر بیوی اپنے شوہر کو کھانا دے تو یہ بات غلط نہیں لیکن اگر شوہر حکم دے کر بیوی سے اپنے کام کروائے تو یہ غلط ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: نبیلہ مقصود و نادیہ حسین کے درمیان میک اپ فارمولا چرانے پر تنازع

نادیہ حسین نے کہا کہ 'میں اس چیز کے خلاف ہوں کہ بیوی پہلے اپنے کام کرے اور پھر بعد میں شوہر کے حکم پر اس کے بھی کام کرے'۔

اس سے قبل جولائی میں نادیہ حسین کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں گھریلو ملازمہ کو ڈانٹتے ہوئے اور اس پر چیختے چلاتے دیکھا گیا تھا۔

بعدازاں حسین نے اس ویڈیو کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملازمہ کو ڈانٹنے سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو ایک مہم کا حصہ ہے۔

پی ٹی وی، ظہیر الدین بابر اور مرزا غالب پر ڈراما سیریز بنائے گا، فواد چوہدری

نکاح پر جنید صفدر کی آواز میں 'کیا ہوا تیرا وعدہ' کے چرچے

آغا علی 'بناوٹی خواتین' سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر برہم