Live Covid 2019
گلگت بلتستان میں ہسپتالوں کی معطل او پی ڈیز بحال
گلگت بلتستان کی حکومت نے کورونا کے باعث بند کی گئیں تمام...
گلگت بلتستان کی حکومت نے کورونا کے باعث بند کی گئیں تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ صحت نے 17 جولائی کوو کرونا پھیلنے کے خدشے پر تمام دس اضلاع میں او پی ڈیز بند کر دیا تھا جبکہ او پی ڈیز کی بندش کے خلاف گلگت میں مرکزی ہسپتال کے سامنے شہریوں نے مظاہرہ بھی کیا تھا۔
گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز کی بندش سے ہزاروں مریض پریشان تھے۔