Live Covid 2019
پشاور:31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا کے پشاور ڈویژن میں کورونا ویکسنیشن نہ کرانے والوں...
خیبر پختونخوا کے پشاور ڈویژن میں کورونا ویکسنیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا کہ 31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرنے والوں کی موبائل سم بند کردی جائے گی۔
کمشنر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے ہفتے سے گھر گھر موبائل ویکسینیشن شروع کر رہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ ویکسینیشن کرائے۔