اسکاچ ٹیپ صرف کاغذ جوڑنے کے لیے ہی نہیں اس کے دیگر فوائد جانیں
گھر ہو یا دفتر بیشتر افراد کسی کاغذ کو جوڑنے یا کسی بھی مقصد کے لیے وائٹ اسکاچ ٹیپ کا استعمال کرتے ہیں۔
درحقیقت یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ چھوٹے موٹے کاموں کے لیے تو یہ دنیا کی مقبول ترین ٹیپ ہے مگر حیران کن طور پر لوگوں کو اس کے دیگر فوائد کا علم ہی نہیں۔
جی ہاں کاغذ کو جوڑنے کے لیے علاوہ اس شفاف ٹیپ سے بہت کچھ ایسا بھی کیا جاسکتا ہے جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔
کمپیوٹر کی بورڈ کی صفائی
یقیناً کی بورڈ کی صفائی کے لیے مخصوص مصنوعات بازار میں مل جاتی ہیں مگر اسکاچ ٹیپ بھی یہ کام بہترین کرسکتی ہے۔
بہترین نتائج کے لیے ٹیپ کی پتلی پٹیاں بنا کر کی بورڈ کے بٹنوں کے قطاروں کے اندر داخل کریں اور پھر واپس کھینچ لیں، اس سے مٹی اور دیگر ذرات اس پر چپک جائیں گے۔
کپڑوں سے رُواں یا نرم بالوں کو ہٹانا
لباس پر رُواں یا دھاگوں کا نکلنا کسے اچھا لگ سکتا ہے، تو اسکاچ ٹیپ کو لباس کے اس حصے پر رگڑیں اور احتیاط سے واپس کھینچ لیں۔
جوتوں کے تسموں کی مرمت
جوتوں کے تسموں کے سرے اگر باہر نکل رہے ہوں تو جوتے بدنما لگنے لگتے ہیں، اس سے بچنے کے لیے اسکاچ ٹیپ کے ایک پتلے ٹکڑے کو تسموں کے سروں کے ارگرد لپیٹ دیں اور بس۔
شیشے کے ذرات کو سمیٹنا
اگر گھر میں غلطی سے شیشے کی کوئی چیز ٹوٹ گر بکھر گئی ہے تو اس کے ننھے ذرات سمیٹنے کے لیے اسکاچ ٹیپ سے مدد لی جاسکتی ہے، بس جہاں شیشہ ٹوٹا تھا فرش کے اس حصے پر ٹیپ لگا کر واپس کھینچ لیں۔
پھلوں کو پکنے میں مدد دے
اگر آپ ایسا کوئی پھل جیسے تربوز یا خربوزہ گھر لے آئے ہیں جو ابھی مکمل طور پر پکا نہیں تو اسکاچ ٹیپ اس حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
پھل کا چھوٹا حصہ کاٹ کر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پکا ہوا ہے یا نہیں اور پھر اس ٹکڑے کو اسی جگہ واپس رکھ کر اسے ٹیپ سے چپکا دیں، اس سے پھل کے پکنے کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔
کریڈٹ کارڈ کی مرمت
بہت زیادہ سوائپنگ سے کریڈٹ کارڈ کی مقناطیسی پٹی ماند پڑنے لگتی ہے، اگر آپ کو لگے کہ کریڈٹ کارڈ معمول کی طرح کام نہیں کررہا تو اس پٹی کو اسکاچ ٹیپ کی پتلی تہہ سے ڈھانپ دیں، مگر یہ طریقہ زیادہ عرصے تک مددگار نہیں ہوگا اور نیا کارڈ لینا ہی مستقل حل ہوگا۔
یہ تو ہوگئے اسکاچ ٹیپ کے چند منفرد طریقہ استعمال، مگر اکثر افراد کو اس ٹیپ کو استعمال کرتے ہوئے ایک مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔