حیرت انگیز

پہلی بار ایک مسلم ملک دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

دنیا کا بہترین ہوائی اڈا توقعات سے بھی زیادہ خوبصورت اور منفرد ہے جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

ایئرپورٹس تو آپ نے دیکھیں ہی ہوں گے مگر دنیا کا بہترین ہوائی اڈا توقعات سے بھی زیادہ خوبصورت اور منفرد ہے جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

پہلی بار کسی مسلم ملک کے ہوائی اڈے کے دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

ویسے تو دنیا کے اکثر ایئرپورٹس میں پرواز کے لیے 2 گھنٹے قبل پہنچنے کی ہدایت کی جاتی ہے مگر دنیا کے اس بہترین ایئرپورٹ پر اگر پرواز سے 4 سے 5 گھنٹے قبل پہنچ جائیں تو زیادہ بہتر ہے تاکہ اس کی سیر سے بھی لطف اندوز ہوسکیں۔

اسکائی ٹریکس نامی ایئرلائن کنسلٹنگ گروپ نے قطر کے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار دیا ہے۔

ایک دہائی سے مسلسل سنگاپور کے چینگ ای ایئرپورٹ کو یہ اعزاز حاصل ہورہا تھا مگر دوحا کے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 2021 میں اسے پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہا۔

دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا انتخاب مختلف سرویز اور مسافروں کی آرا سے کیا جاتا ہے، جس میں وہاں دستیاب سہولیات کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

جیسے ایئرپورٹ سے ٹرانسپورٹ کا حصول کتنا آسان ہے، سامان کتنی دیر میں مل جاجتا ہے، امیگریشن کی قطار میں کتنا وقت لگتا ہے، اچھا وائی فائی ہے یا نہیں، ڈیپارچر اسکرین کو پڑھنے میں مشکل تو نہیں ہوئی، اچھے ریسٹورنٹس، معیاری دکانیں اور بھی بہت کچھ۔

ان سب میں حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے دنیا بھر کے مسافروں کے دل جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔

2014 میں تعمیر ہونے والے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ ایک 25 میٹر لمبے ٹمپریچر کنٹرولڈ ان ڈور لیپ پول کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

35 ڈالرز کے عوض پول، جم اور دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ بھی اس کا طرز تعمیر دنگ کردینے والا ہے۔

جیٹ لیگ کے شکار مسافروں کے لیے وہاں مساج کی سہولت بھی دستیاب ہے جبکہ فیشل مساج بھی کرایا جاسکتا ہے۔

اگر کچھ دیر قیلولہ کرنا چاہتے ہیں تو وہاں کرائے پر ایک ایئرکنڈیشنر کیبن حاصل کرکے یہ مزہ لیا جاسکتا ہے۔

اس عمارت کو HOK نامی کمپنی نے ڈیزائن کیا جو سمندری لہروں اور صحرائی ٹیلوں کی نمائندگی کرتا ہے، جو دوحہ کی اہم زمینی خصوصیات ہیں۔

جہاں تک غذا کی بات ہے تو اس ایئرہورٹ میں متعدد بین الاقوامی ریسٹورنٹس کی شاخیں موجود ہیں اور ہر طرح کے پکوان آسانی سے مل جاتے ہیں۔

اگر پرواز تاخیر کا شکار ہوں تو وہاں وقت گزارنے کے لیے متعدد دکانوں کا رخ کیا جاسکتا ہے۔

2020 میں یہ دنیا کا تیسرا بہترین ایئرپورٹ قرار پایا تھا مگر اس سال کورونا وائرس کی وبا نے اسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسکائی ٹریکس کے مطابق وبا کے باعث عالمی سطح پر سفری مراکز متاثر ہوئے ہیں مگر حماد انٹرنیشنل ایئپورٹ میں توسیعی کام جاری رہا جبکہ اضافی طبی اور حفاظتی معیارات کو متعارف کرایا گیا۔

ٹوکیو کا Haneda ایئرپورٹ دوسرے اور سنگاپور کا چیانگ ای ایئرپورٹ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا۔

دنیا کے خوبصورت ترین ائیرپورٹس

دنیا کے 13 خطرناک ترین ائیرپورٹس

4 لین کی مصروف شاہراہ پر کام کرنے والا ائیرپورٹ