لائف اسٹائل

یاسر حسین بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے

یاسر حسین نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں بتایا۔

ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا پھیلاؤ جاری ہے اور اب اداکار و میزبان یاسر بھی اس وبا کا شکار ہوگئے ہیں۔

یاسر حسین نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں بتایا۔

انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'دعا کریں میرے لیے اور احتیاط کریں اپنے لیے'۔

ایک اور اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ 'قرنطینہ موڈ آن ہے'۔

بعدازاں یاسر حسین نے ایک اور اسٹوری شیئر کی جس میں ان کی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کچھ فاصلے پر کھڑی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: فیصل قریشی بھی کورونا وائرس سے متاثر

یاسر حسین نے انسٹاگرام اسٹوری میں انہیں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ 'سب سے مشکل چیز آپ سے دور رہنا ہے'۔

اس سے قبل تیسری اور دوسری لہر جبکہ پہلی لہر میں بھی متعدد شوبز شخصیات کورونا سے متاثر ہوئی تھیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات تین سے چار ہفتوں میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اشنا شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

عام طور پر شوبز شخصیات گھروں میں رہتے ہوئے صحت یاب ہوگئی تھیں لیکن بعض شخصیات کو طبیعت بگڑنے پر کچھ دن کے لیے ہسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا۔

کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران معروف اداکار عدنان صدیقی، مصطفیٰ قریشی، اداکارہ زرنش خان، سنبل اقبال، فیصل قریشی، نادیہ حسین اور اشنا شاہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا پھیلاؤ بڑھ گیا ہے اور اس حوالے سے نافذ پابندیوں میں بھی سختی کردی گئی ہے جبکہ کراچی میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

جونی لیور پاکستانی اداکارہ صاحبہ کے معترف

پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم کا ٹیزر ریلیز

سونم کی بہن کی شادی اور کرینہ کے بیٹے کی پہلی تصویر