رئیل می اپنی پہلا لیپ ٹاپ 18 اگست کو متعارف کرائے گا
رئیل می اپنے اسمارٹ فونز کے حوالے سے معروف کمپنی ہے مگر اب وہ پہلی بار لیپ ٹاپ بھی پیش کرنے کے لیے تیار ہے جو 18 اگست کو لانچ کیا جائے گا۔
رواں برس جون سے رئیل می اپنے پہلے لیپ ٹاپ کی تیاری کررہا ہے اور اسے اب چند ہی روز میں پیش کردیا جائے گا۔
رئیل می کا پہلا لیپ ٹاپ 18 اگست چین، بھارت اور دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: رئیل می اپنا پہلا لیپ ٹاپ پیش کرنے کیلئے تیار
کمپنی کی جانب سے لیپ ٹاپ کے ٹیزرز اور کچھ تصاویر جاری کی گئی ہیں اور اسے رئیل می بک کا نام دیا گیا ہے۔
رئیل می کے لیپ ٹاپ کی تصاویر دیکھیں تو اس کا لُک میک بک ایئر جیسا معلوم ہوتا ہے۔
جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق یہ لیپ ٹاپ 2 کے ڈسپلے سے لیس ہے اور اس کی اسکرین کا تناسب 3:2 ہے۔
اس میں انٹیل کی 11 جنریشن کور آئی فائیو سیٹ اپ موجود ہوگا اور یہ نیلے رنگ سمیت کئی رنگوں میں دستیاب ہوگا۔یہ بھی پڑھیں: رئیل می جی ٹی ماسٹر ایڈیشن کے 2 فونز متعارف
ایپل میک بک کی طرح اس میں بھی فنگر پرنٹ سینسر ہے جس کا سائز پاور بٹن سے دگنا ہے۔
بیٹری کی تفصیلات تو جاری نہیں کی گئیں لیکن یہ لیپ ٹاپ یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کے ذریعے چارج ہوگا۔
اب تک رئیل می کے لیپ ٹاپ کی قیمت سامنے نہیں آئی لیکن یہ کمپیوٹر مارکیٹ میں ایک نیا اضافہ ہوگا۔