پاکستان

پاکستان سے دبئی جانے والے امارات کے شہریوں کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی شرط ختم

پاکستان سمیت 6 ممالک سے آنے والے امارات کے باشندوں کے ملک میں داخلے کیلئے کووڈ-19 سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے، اعلامیہ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان سمیت 6 ممالک سے دبئی جانے والے اپنے ملک کے باشندوں کے لیے ایک مرتبہ پھر سفری قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ان ممالک سے آنے والے امارات کے شہریوں کو ملک میں داخلے کے لیے کووڈ-19 سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

ان چھ ممالک میں پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت، سری لنکا، نیپال، نائیجیریا اور یوگنڈا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں بھارت کے شہریوں کی آمد پر پابندی برقرار ہے، حکام

ایمریٹس ایئرلائن کی ویب سائٹ پر شائع تازہ سفری قواعد کے مطابق متحدہ عرب امارات کا مستند رہائشی ویزا رکھنے والے تمام مسافروں کو درج ذیل شرائط پوری کرنے پر مذکورہ بالا ممالک سے دبئی سے جانے اور وہاں آنے کی اجازت ہوگی۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے شہری پہلی تین شرائط سے مستثنیٰ ہیں لیکن انہیں دبئی پہنچنے پر کووڈ-19 پی سی آر ٹیسٹ کرانا پڑے گا، متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے علاوہ وہ تمام مسافر جو گزشتہ 14 دنوں کے دوران بھارت، نیپال، نائیجیریا، پاکستان، سری لنکا اور یوگنڈا میں رہے ہیں انہیں دبئی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے امارات جانے والی پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک توسیع

دوسری جانب چھ اگست کو پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کی ایک بڑی تعداد کو پروازوں کی روانگی سے قبل چار گھنٹے کے اندر منفی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ نہ کرانے پر پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

دبئی کے لیے فلائٹ روانگی سے قبل چار گھنٹے کے اندر منفی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کو متحدہ عرب امارات کے حکام نے لازمی قرار دیا تھا تاہم پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ ان کے پاس ملک کے کسی بھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت نہیں ہے۔

اسی دن جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ یہ شرط متحدہ عرب امارات کے حکام نے سول ایوی ایشن یا متعلقہ اداروں کو کسی پیشگی اطلاع کے بغیر ہی عائد کردی ہے۔

منچھر جھیل کی تباہی کا سبب کیا ہے؟

شیاؤمی کا اب تک کا سب سے بہترین فون می مکس 4

برج خلیفہ کی چوٹی پر شوٹنگ کرواکر خاتون نے دنیا کو حیران کردیا