ملک بھر میں مزید 4 ہزار 720 افراد وائرس کا شکار، 95 اموات
ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 720 افراد وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 95 اموات رپورٹ ہوئیں۔
کورونا وائرس کے اعداد و شمار مرتب کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ملک میں 6 اگست کو مجموعی طور پر کووڈ-19 کے 57 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے اور فعال کیسز کی تعداد 79 ہزار 837 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں اب تک 10 لاکھ 63 ہزار 125 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 23 ہزار 797 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: منفی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط: مسافروں کو دبئی جانے سے روک دیا گیا
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کا شکار مزید 4 ہزار 780 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار 491 تک جاپہنچی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق 26 فروری 2020 کو ہوئی تھی، جس کے بعد سے وبا کے پھیلاؤ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اب تک وائرس کی 3 لہریں دیکھی جاچکی ہیں۔
موجودہ لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافے کے پیشِ نظر ملک بھر میں پابندیوں میں سختی کردی گئی ہے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے سیکیورٹی اداروں کی مدد حاصل کی جارہی ہے۔
ملک میں 6 اگست 2021 کو کورونا وائرس کیسز اور اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:
پنجاب
صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 99 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور 31 افراد ہلاک ہو گئے۔
صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 557 ہو چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر 11 ہزار 172 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
سندھ
سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 170 افراد وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 42 افراد موت کے منہ میں جاپہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک سفر کرنے والے 18 سال سے کم عمر طلبہ کو موڈرنا ویکسین لگانے کی اجازت
صوبے میں اب تک مجموعی طور پر 6 ہزار 168 افراد ہلاک اور 3 لاکھ 96 ہزار 918 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا
صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی مزید ایک ہزار 10 افراد کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
صوبے میں اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 47 ہزار 452 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، جبکہ ہلاک افراد کی تعداد 4 ہزار 524 ہے۔
بلوچستان
بلوچستان میں مزید 102 افراد وائرس کا شکار ہوئے اور ایک شخص لقمہ اجل بن گیا۔
بلوچستان میں اب تک 331 افراد وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 31 ہزار 69 ہے۔
اسلام آباد
اسلام آباد میں بھی مزید 524 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 2 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی۔
وفاقی دارالحکومت میں اب تک مجموعی طور پر وائرس کا شکار افراد کی تعداد 90 ہزار 93 ہو گئی ہے اور 811 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 64 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں: کووڈ ویکسینز ڈیلٹاوائرس کی منتقلی روکنے میں ناکام ہوسکتی ہیں، تحقیق میں انکشاف
گلگت بلتستان میں اب تک افراد کی وائرس سے 150 موت واقع ہو چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر 8 ہزار 615 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 335 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
آزاد کشمیر میں اب تک 26 ہزار 421 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 641 ہے۔