ملک میں اپریل کے بعد سب سے زیادہ 5 ہزار 661 کورونا کیسز رپورٹ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 661 کیسز سامنے آئے اور 60 مریض انتقال کر گئے۔
علاوہ ازیں مریضوں کی بہت بڑی تعداد یعنی 6 ہزار 787 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب بھی رہی جس کے بعد شفایاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 616 ہوگئی۔
سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے ہونے والی 60 اموات میں سے 33 اموات وینٹیلیٹرز پر زیر علاج مریضوں کی تھیں، وبا کے باعث سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت کا امیر ممالک سے ویکسین کے بوسٹر شاٹس روکنے کا مطالبہ
ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹی لیٹرز پر زیر علاج کووڈ مریضوں کی شرح بہاولپور میں 40 فیصد، پشاور میں 31 فیصد، گوجرانوالہ 21 فیصد اور اسلام آباد میں 37 فیصد ہے۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر زیر علاج مریضوں کی شرح ایبٹ آباد میں 70 فیصد، کراچی میں 63 فیصد، اسکردو میں 49 فیصد اور حیدر آباد میں 44 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کے لیے 62 ہزار 462 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 21 ہزار 759، پنجاب میں 20 ہزار 96، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 276، اسلام آباد میں 4 ہزار 179، بلوچستان میں 2 ہزار 672، گلگت بلتستان میں 756، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 724 ٹیسٹ کیے گئے۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 616 ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں: کووڈ سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کرانا کیوں ضروری ہے؟
ملک بھر میں کووڈ مریضوں کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 404 مریض زیر علاج ہیں جبکہ بلوچستان میں اس وبا کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے77 ہزار 409 کیسز فعال ہیں۔
ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کچھ یوں ہے:
سندھ: 3 لاکھ 92 ہزار 433 کورونا کیسز، 6 ہزار 98 اموات
پنجاب: 3 لاکھ 60 ہزار 494 کورونا کیسز، 11 ہزار 122 اموات
خیبرپختونخوا: ایک لاکھ 46 ہزار 485 کورونا کیسز، 4 ہزار 495 اموات
بلوچستان: 30 ہزار 880 کورونا کیسز، 329 اموات
اسلام آباد: 89 ہزار 117 کورونا کیسز، 807 اموات
آزاد کشمیر: 25 ہزار 778 کورونا کیسز، 636 اموات
گلگت بلتستان: 8 ہزار 473 کورونا کیسز، 148 اموات
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19کی تشخیص کے لیے ایک کروڑ 62 لاکھ 78 ہزار 190 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے علاج کے لیے مختص 639 ہسپتالوں میں 4 ہزار 275 مریض زیر علاج ہیں۔