پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 722 نئے کیسز، 46 اموات رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مثبت کیسز کی شرح دوبارہ 8 فیصد سے بڑھ گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا پھیلاؤ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 46 مریض انتقال کر گئے۔

ملک میں وائرس کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مثبت کیسز کی شرح دوبارہ 8 فیصد سے بڑھ گئی۔

علاوہ ازیں مزید ایک ہزار 454 افراد وائرس سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جس کے بعد شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 829 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: یکم ستمبر سے ویکسین نہ لگوانے والے ریلوے مسافروں پر 10 فیصد جرمانے کا فیصلہ

پاکستان میں اب تک 10 لاکھ 47 ہزار 999 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 23 ہزار 575 مریض دم توڑ گئے۔

اس وقت ملک میں کووِڈ 19 کے فعال کیسز کی تعداد 78 ہزار 595 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز اور اموات کی تعداد کچھ یوں رہی:

ملک کے مختلف حصوں میں اب تک مجموعی کورونا کیسز اور اموات کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں:

خیال رپے کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران کیسز میں اضافے کی وجہ ڈیلٹا ویرینٹ کو قرار دیا جارہا ہے جو سب سے پہلے بھارت میں سامنے آیا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی کے ویکسینیشن سینٹرز پر عوام کا جمِ غفیر

حالیہ لہر میں سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں کچھ استثنیٰ کے ساتھ لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بھی ملک بھر میں سماجی و کاروباری سرگرمیوں پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حالیہ لہر کے دوران حکومت کے انتباہ کے باعث شہریوں میں ویکسینیشن کے رجحان میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بھارت کا 5 صحافیوں کو دورہ پاکستان کی اجازت دینے سے انکار

بچوں کو فارمولا دودھ تجویز کرنا ایک جرم ہے، معاون خصوصی

ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو پی سی بی کے چیف میڈیکل افسر مقرر