کاروبار

ایف بی آر نے کاروبار کے انضمام کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی ٹیکنالوجی کا وسیع اور جدید استعمال کرتے ہوئے نئے ٹیکس کنندگان اور ٹیکس ریونیو میں تیزی سے اضافے کے لیے کام کرے گی، نوٹیفکیشن

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروبار کے انضمام کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی اور عنیق خاور کو اس کا چیئرمین مقرر کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے جاری کردہ اعلامیے میں کہا کہ کمیٹی ٹیکنالوجی کا وسیع اور جدید استعمال کرتے ہوئے نئے ٹیکس کنندگان اور ٹیکس ریونیو میں تیزی سے اضافے کے لیے کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر بوگس ٹیکس ریفنڈ کیس میں رقوم کی وصولی کرے، صدر مملکت

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عنیق خاور، بطور چیئرمین اپیکس کمیٹی وزیر خزانہ و ریونیو شوکت ترین کو براہ راست رپورٹ کریں گے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عنیق خاور، ایف بی آر عملے کے اہم اراکین اور نجی شعبے کے اہم اسٹیک ہولڈرز تعاون سے کام کریں گے۔

آر کیلی پر ریپ کے مزید 6 الزامات عائد

بھارت: جینز پہننے پر 17 سالہ لڑکی کا تشدد کے بعد قتل

شوبز شخصیات کا خواتین پر تشدد کے واقعات پر سخت رد عمل