پاکستان

کے سی آر منصوبہ وقت پر مکمل ہوجائے گا، ریلوے حکام

کے سی آر منصوبے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ ریلوے کے فریٹ کوریڈور منصوبے کی فزیبلیٹی مکمل ہوچکی ہے۔

اسلام آباد: ریلوے چیئرمین اور سیکریٹری حبیب الرحمٰن گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی فزیبلیٹی معلوم کرنے کے لیے کام جاری ہے اور یہ منصوبہ وزارت ریلوے کے مقررہ وقت، اگست کے وسط تک مکمل ہوجائے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کے سی آر منصوبے کی موجودہ حالت، تیاری اور تعمیرات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ ریلوے کے فریٹ کوریڈور منصوبے کی فزیبلیٹی مکمل ہوچکی ہے۔

کے سی آر، جو ماڈرن اربن ریل بیس ماس ٹرانزٹ منصوبہ ہے، کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ حکومت کا ایک اہم اقدام ہے۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے سی آر کے سول اسٹرکچر کو تیزی سے تعمیر کرنے کے لیے علیحدہ منصوبہ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پہنچنے والی کے سی آر کی کوچز میں کیا سہولیات موجود ہیں؟

سول اسٹریکچر سے متعلق پی سی ون کی جلد از جلد منظوری اور بپلک سیکٹر ترقیاتی پروگرام کے تحت اس کے لیے فنڈ جاری کرنے کے لیے فوری بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے سی آر کے تمام حصوں پر ایک ساتھ کام کیا جائے تو نتیجتاً مہینوں کا وقت بچ جائے گا اور منصوبہ وقت پر مکمل ہوگا۔

دوران اجلاس فریٹ سے متعلق اہم مسائل بھی زیر بحث آئے اور ان کا جائزہ لیا گیا، فریٹ کوریڈور کی فزیبلٹی کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے ایک ماہ میں لازمی اہم فیصلے کرلیے جائیں۔

مزید پڑھیں: کے سی آر منصوبے میں التوا پر سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کردیا

اجلاس میں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی، سیکریٹریز برائے منصوبہ بندی اور ریلوے، چیف ایگزیکٹو آفیسر بپلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور دو محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔


یہ خبر 27 جولائی 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

نواز شریف اور حمد اللہ محب کی ملاقات افغان صدر کی درخواست پر ہوئی، شاہد خاقان عباسی

کراچی: شام 6 بجے کے بعد شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی کی ہدایت

سونیا حسین کا جنوری 2023 تک شادی کرنے کا عندیہ