Live Covid 2019

پاکستان کو کوویکس کے تحت ماڈرنا ویکسین کی مزید 30 لاکھ خوراکیں مل گئیں

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کوویکس...

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کوویکس سہولت کے تحت امریکا کی عطیہ کردہ ماڈرن ویکسین کی 30 لاکھ خوراکوں پر مشتمل دوسری کھیپ مل گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو کوویکس کے تحت 8 مئی سے ویکسینز کی 80 لاکھ خوراکیں دی جاچکی ہیں جن میں ایسٹرازینیکا کی 25 لاکھ خوراکیں، فائزر کی ایک لاکھ خوراکیں اور ماڈرنا ویکسین کی 55 لاکھ خوراکیں شامل ہیں۔

پاکستان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہیپالا نے کہا کہ 'کورونا کے خلاف لڑائی میں ویکسین بہت اہم ہیں اور ہم ہر کسی سے کہیں گے کہ فوری ویکسین لگوائے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اس وطیے کے ذریعے پاکستان سے اظہار یکجہتی پر ہم امریکی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں'۔