اسلام آباد میں سابق پاکستانی سفارتکار کی بیٹی قتل
قتل کی واردات سیکٹر ایف سیون/فور میں ایک گھر میں ہوئی، لڑکی پر فائرنگ کے بعد تیز دھار آلے سے بھی وار کیا گیا، پولیس
اسلام آباد میں سابق پاکستانی سفارت کار کی بیٹی کو قتل کردیا گیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ قتل کی واردات سیکٹر ایف سیون/فور میں ایک گھر میں ہوئی۔
متاثرہ لڑکی کی شناخت نور مقادم کے نام سے ہوئی جو شوکت مقادم کی بیٹی تھیں اور ان کی عمر 27 برس تھی۔
پولیس نے کہا کہ لڑکی پر فائرنگ کے بعد تیز دھار آلے سے بھی وار کیا گیا، جبکہ واقعے میں ایک اور شخص زخمی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر لڑکی کے ایک دوست کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مبینہ قاتل ملک کے معروف تاجر کے بیٹا ہے۔