سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے گروپ کالز میں آسانی کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

اس نئے فیچر کی مدد سے اب گروپ کال شروع ہو جانے کے بعد بھی صارفین اس کا حصہ بن سکیں گے، واٹس ایپ

مقبول ترین میسجنگ ایپ 'واٹس ایپ' نے دنیا بھر میں ایک دوسرے سے رابطے کے لیے استعمال ہونے کے لیے گروپ کالز کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا ہے کہ اب صارفین کوئی بھی گروپ کال مِس نہیں کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے گروپ کالز سے متعلق صارفین کے لیے آسانیاں لاتے ہوئے اپنے بلاگ میں کہا گیا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہم میں سے بہت سے لوگ ایک دوسرے سے دور ہیں، ایسے میں دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ ایک گروپ کال پر اکٹھے ہونے سے بہتر کوئی اور چیز نہیں ہے۔

تاہم اس دوران اس سے زیادہ تکلیف دہ احساس کوئی نہیں جب آپ کسی خاص لمحے سے محروم رہ جائیں۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ گروپ ویڈیو کالز میں لوگوں کی تعداد بڑھانے کا فیچر

واٹس ایپ کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ جیسے جیسے گروپ کالز کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے، سیکیورٹی اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کرتے ہوئے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے پر کام کیا جارہا ہے۔

میسجنگ ایپلی کیشن کی جانب سے کہا گیا کہ اب کوئی گروپ کال شروع ہو جانے کے بعد بھی صارفین اس کا حصہ بن سکیں گے۔

قابلِ شمولیت کالز (جوائن ایبل کالز) کسی گروپ کال کے آغاز کے ساتھ ہی اس کے جواب دینے کی ضرورت کو کم کر دیتی ہیں اور واٹس ایپ پر گروپ کالنگ کے دوران آمنے سامنے بات چیت جیسی آسانی پیدا کرتی ہیں۔

اب اگر فون کال کے بعد گروپ میں سے کوئی اسے نہیں اٹھا پاتا، تو اب جب وہ چاہیں گروپ کال کا حصہ بن سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں کال جاری رہتے ہوئے آپ کال ڈراپ-آف کرکے اسے ری-جوائن کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ویڈیو کال میں اب 8 افراد کو شامل کرنا ممکن

صارفین کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ نے کال انفارمیشن اسکرین بھی تیار کی ہے تاکہ صارفیں یہ دیکھ سکیں کہ کال پر پہلے سے کون موجود ہے اور کسے مدعو کیا گیا ہے لیکن ابھی کال میں شامل نہیں ہوا۔

اگر صارف کال کو نظر انداز کرنے کے لیے ’اگنور’ پر کلک کرتے ہیں تو واٹس ایپ میں کالز ٹیب سے، بعد میں بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ جوائن ایبل کالز کی سہولت واٹس ایپ کی جانب سے 19 جولائی کو متعارف کرائی گئی ہے اور سلسلے میں واٹس ایپ نے ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

واٹس ایپ ویڈیو کال میں اب 8 افراد کو شامل کرنا ممکن

صحافیوں و سرکاری عہدیداروں کی جاسوسی کیلئے اسرائیلی سافٹ ویئر کے استعمال کا انکشاف

اسرائیلی خفیہ سافٹ ویئر 'پیگاسس' کیسے کام کرتا ہے؟