فیضان اسٹیل کا سفر : کیسے ایک مینوئل مل پاکستان کی ممتاز ترین اسٹیل کمپنیوں میں سے ایک بن گئی
پاکستان کے 34 بڑے شہروں میں خدمات فراہم کرنے والی فیضان اسٹیل نے اسٹیل انڈسٹری میں انقلاب کے تصور کے ساتھ آغاز کیا تھا اور اب وہ ملک میں اسٹیل کی سلاخوں کے لیے تیزترین ترقی کرنے والی کمپنی ہے۔
کمپنی کی بنیاد برسوں کی مضبوطی اور اپنی جگہ پر کھڑے رہنے کی طاقت پر مبنی ہے جس نےاسے آج معیار کی علامت بنادیا ہے۔
30 برسوں سے زائد عرصے تک پھیلے ورثے کے ساتھ کمپنی نے بدلتے ادوار کے ساتھ مطابقت پیدا کی مگر اپنی حقیقی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔
کوالٹی گائیڈز سے معاشرتی اقدار میں بہتری کے ٹھوس عزم کے ساتھ فیضان اسٹیل نے پاکستان میں جدید نظریات اور تحقیق و ترقی کے ذریعے اسٹیل پروڈکشن میں انقلاب برپا کیا۔
فیضان اسٹیل نہ صرف پاکستان کی نمایاں اسٹیل تیار کرنے والی کمپنیوں میں اپنی حیثیت مستحکم رکھنا چاہتی ہے، بلکہ وہ محفوظ اور ماحول دوست دنیا کی تعمیر کے لیے ترقی، نشوونما اور خوشحالی کے لیے بھی کام جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہے۔
اپنے جذبے اور اعتماد کے ساتھ فیضان اسٹیل کراچی میں واقع پروڈکشن پلانٹ سے معیاری اسٹیل مصنوعات کو تیار کرکے انہیں ملک بھر میں تمام بڑی تعمیراتی کمپنیوں کو فراہم کرتی ہے۔
پاکستان کی ترقی اور رہنما اصولوں کے تحت معیار کے لیے پرعزم فیضان اسٹیل حد درجہ صلاحیت کے ساتھ کام کررہی ہے۔
فیضان اسٹیل کے سفر کا آغاز 1997 میں ایک مینوئل مل کے قیام سے شروع ہوا جس کی پیداواری گنجائش 30 ٹن تھی، جس کے بعد کمپنی نے ایک نیم خودکار مل کو تشکیل دیا جس نے پروڈکشنکی گنجائش 150 سے 200 ٹن تک بڑھا دیا۔
مزید مہارت کی خواہش اور جذبے کے ساتھ فیضان اسٹیل تعمیر نو سے گزری اور تجربہ کار انجنیئروں کی ٹیم کو کمپنی کا حصہ بنایا گیا۔
حالیہ برسوں میں فیضان اسٹیل نے ایک مکمل خودکار، جدید ترین ڈائریکٹ رولنگ مل کو متعارف کرایا جس سے یہ کمپنی پاکستان میں اس ٹیکنالوجی کی بانی بن گئی ہے اور 600 ٹن اعلیٰ معیار کی اسٹیل کی سلاخیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس وقت فیضان اسٹیل کی جانب سے اسٹیل کی سلاخوں کو پاکستان کی بڑی تعمیراتی کمپنیوں کو فراہم کیا جارہا ہے اور انڈسٹری میں جدید ترین مینوفیکچرنگ پلانٹس کے باعث نمایاں مقام رکھتی ہے۔
جدید انڈکشن فرنس، مسلسل جاری رہنے والا کاسٹنگ پراسیس اور ایک خودکار بار مل بھی فیضان اسٹیل کا حصہ ہے۔