تصاویر: فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مسلمان مکہ مکرمہ روانہ
کورونا وائرس کی وجہ سے صرف 60 ہزار سے زائد مکمل طور پر ویکسینیٹڈ سعودی باشندوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت ہے۔
حجاج کرام فریضہ حج کے لیے مقدس شہر مکہ مکرمہ پہنچنا شروع ہوگئے جس میں صرف مکمل طور پر ویکسینیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت ہے۔
سعودی ریاست نے گزشتہ سال کی کامیابی کا اعادہ کررہی ہے جس میں 5 روز کے فریضے کی ادائیگی کے دوران وائرس کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آسکا تھا تاہم بیرون ممالک مسلمانوں نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
اس مرتبہ یہ سعودی عرب کے 60 ہزار مقامیوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے حج میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے جو 2020 کے مقابلے میں زیادہ ہیں لیکن عام اوقات کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
مذہبی فریضے کی ادائیگی کا آغاز اتوار سے ہوگا۔