پاکستان

آزاد کشمیر میں علی امین گنڈاپور کے قافلے پر انڈے، پتھر پھینک دیے گئے

ویڈیو کلپس میں انڈے اور پتھر پھینکے جانے پر ردعمل میں وفاقی وزیر کے گارڈز کی طرف سے ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا گیا۔

آزاد جموں و کشمیر میں مبینہ طور پر حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنان کے گروپ نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور کے قافلے پر انڈے اور پتھر پھینکے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کلپس میں انڈے اور پتھر پھینکے جانے پر ردعمل میں وفاقی وزیر کے گارڈز کی طرف سے ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے وقت علی امین گنڈاپور کے ہمراہ کابینہ کے ساتھی و وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور پی ٹی آئی کے آزاد کشمیر کے رہنما سردار تنویر الیاس موجود تھے اور قافلہ انتخابات کے سلسلے میں عوامی جلسے میں شرکت کے لیے چِناری جارہا تھا۔

وفاقی وزیر کے قافلے پر انڈے اور پتھر پھینکے جانے کا واقعہ وادی جہلم کے علاقے کھون باندوے میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ای سی آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر کے خلاف نئی انکوائری کا حکم دے دیا

لنک روڈ پر کھڑے سیاسی کارکنان میں سے ایک کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وفاقی وزیر کا قافلہ مرکزی روڈ سے گزر رہا تھا جب اس پر انڈے اور پتھر پھینکے گئے۔

یہ ویڈیو پی ٹی آئی نے بھی اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ 'اس حملے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجا فاروق حیدر نے دی، جو آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے بڑے جلسے کے بعد وہاں اپنی شکست دیکھ رہے ہیں'۔

پلاننگ کمیشن نے نیشنل لاجسٹک سیل سے اپنے ہاتھ اٹھا لیے

بھائی کے ساتھ ڈانس کرنے پر مہوش حیات کو صنفی تنقید کا سامنا

جرمنی سمیت مغربی یورپ میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 50 افراد ہلاک