لوگ خود 2 مختلف کووڈ ویکسینز کے استعمال کا فیصلہ نہ کریں، عالمی ادارہ صحت
لوگ انفرادی طور پر 2 مختلف کمپنیوں کی کووڈ 19 ویکسینز کے استعمال سے گریز کریں، اس طرح کے فیصلے طبی حکام پر چھوڑ دینے چاہیے۔
عالمی ادارہ صحت نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انفرادی طور پر 2 مختلف کمپنیوں کی کووڈ 19 ویکسینز کے استعمال سے گریز کریں، اس طرح کے فیصلے طبی حکام پر چھوڑ دینے چاہیے۔
عالمی ادارہ صحت کی چیف سائنسدان سومیا سوامی ناتھن نے 12 جولائی کو ایک آن لائن بریفننگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا 'یہ کچھ خطرناک ٹرینڈ ہے، درحقیقت یہ مختلف ممالک میں اگر شہریوں کی جانب سے ذاتی طور پر یہ فیصلہ کرنے لگے کہ کب دوسری، تیسری اور چوتھی خوراک کا استعمال کرنا چاہیے، تو اس سے انتشار پیدا ہوگا'۔