کھیل

پاکستانیوں کا ٹوئٹر پر بابر اعظم کی ریکارڈ 14 ویں سنچری کا جشن

بابراعظم نے 81 میچوں میں 14 ویں سنچری بنانا کر ویرات کوہلی سمیت دیگر بین الاقوامی کرکٹرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں سیریز اور آخری میچ میں شکست ہوئی لیکن بابر اعظم نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 158 رنز بنا کر کئی ریکارڈز قائم کردیے۔

یہ بابر اعظم کی ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز ہے، جس کے بعد وہ 38 سال بعد انگلینڈ میں ایک روزہ میچز میں تیز ترین 14 ویں سنچری کرنے والے پہلے کپتان بھی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ایک اننگز میں 150 رنز بنانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان بن گئے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی سنچری کا خوب جشن منایا جارہا ہے۔

شائقین نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا بھی خوب مذاق بنایا۔

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے بھی شائقین کی طرح خبردار کیا کہ عظمت پر کبھی شک نہیں کرنی چاہیے۔

چند شائقین نے پہلے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم کے پہلی گیند پر اور دوسرے میچ میں 19 رنز بنا کر آوٹ ہونے کے باوجود امید نہیں ہاری جبکہ انگلینڈ نے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

لیکن بابر اعظم نے 158 رنز بنائے جس کے بعد وہ نہ صرف ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ کر دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے بلکہ انہوں نے پہلے ایک روزہ میچ میں ڈک پر آوٹ ہونے کا کفارہ بھی ادا کیا۔

شائقین نے ان کی اننگز پر کھڑے ہو کر ان کو داد دی۔

مداحوں نے ان کا موازنہ پاکستان کے سابق کپتان عمران خان سے کیا جنہوں نے اس سے قبل انگلینڈ کے گراؤنڈ میں سنچری بنائی تھی۔

مداحوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ خودغرض کھلاڑی نہیں ہیں۔

مداحوں کا ماننا ہے کہ بابر اعظم قوم کا سرمایہ ہے۔

مداحوں کی جانب سے کپتان کی سنچری کو حیرت انگریز قرار دیا گیا۔

ایمی ایوارڈز 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان

طالبان کا چمن سے ملحقہ افغان سرحد پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

بزدلانہ حملوں کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے نہیں دیں گے، بابر اعوان