لائف اسٹائل

عائزہ خان ’ڈانس گرل‘ مادھوری ڈکشٹ سے ملنے کی خواہاں

مادھوری ڈکشٹ نہ صرف حیرت انگیز ڈانسر اور ادکارہ ہیں بلکہ وہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی انسپائریشن بھی ہیں، عائزہ خان
Welcome

عائزہ خان نے بولی وڈ کی ’ڈانس گرل‘ کہلائی جانے والی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو اپنی انسپائریشن قرار دیتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

عائزہ خان نے 12 جولائی کو مادھوری ڈکشٹ کی مقبول رومانوی فلم ’دیوداس‘ کو 19 سال مکمل ہونے پر ان کے لیے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ کی، جس میں انہوں نے بولی وڈ اداکارہ کی تعریف کی۔

عائزہ خان نے مادھوری ڈکشٹ کی جوانی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ہر دور کی خوبصورت اداکارہ قرار دیا اور ساتھ ہی لکھا کہ اگر وہ کبھی بولی وڈ اداکارہ سے ملیں تو انہیں بتائیں گی کہ وہ کتنی خوبصورت ہیں۔

عائزہ خان نے پوسٹ کا آغاز ہی مادھوری ڈکشٹ کے مقبول گانے ’اک، دو تین‘ سے کیا اور لکھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ’ڈانس گرل‘ کی فلمیں اور ڈانس دیکھ کر بڑی ہوئیں۔

عائزہ خان نے لکھا کہ وہ جب بھی مادھوری کا نام سنتی ہیں تو ان کے ذہن میں فوری طور پر ‘اک، دو تین‘ اور ’دیو بابو‘ آجاتے ہیں جب کہ اداکارہ کی طرح دیکھتے ہی ’دل تو پاگل ہے‘ جیسے جذبات آجاتے ہیں۔

اداکارہ نے مادھوری ڈکشٹ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں حیرت انگیز ڈانسر و اداکارہ قرار دیا اور لکھا کہ وہ اپنے آنسوؤں سے لوگوں کے دل جیتنے کا فن جانتی ہیں۔

عائزہ خان نے لکھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ مادھوری ڈکشٹ سے ملیں اور انہیں بتائیں کہ وہ کتنی خوبصورت ہیں اور وہ ان کے لیے کتنی بڑی انسپائریشن رہی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ان کی خواہش رہی تھی کہ وہ مادھوری ڈکشٹ جیسا لباس پہن کر ان کی کاپی کریں اور ان جیسی دکھیں۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر مادھوری ڈکشٹ کے پرانے لباس کی طرز کے لباس کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔

لوگوں نے عائزہ خان کے مادھوری ڈکشٹ کے انداز کو کافی پسند کیا اور انہیں بولی وڈ اداکارہ سے بھی زیادہ خوبصورت قرار دیا۔

خیال رہے کہ مادھوری ڈکشٹ، شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے کی رومانوی فلم ’دیوداس‘ کی ریلیز کو 12 جولائی کو 19 سال مکمل ہوئے، جس پر نہ صرف تینوں اداکاروں بلکہ بولی وڈ و پاکستانی اداکاروں نے بھی فلم کے حوالے سے خصوصی پوسٹس کیں۔

سنجے لیلا بھنسالی کی سپر ہٹ فلم کو 2002 میں ریلیز کیا گیا تھا اور فلم میں مادھوری ڈکشٹ کے کردار کو کافی سراہا گیا تھا۔

’دیوداس‘ کی ریلیز کو 19 سال مکمل ہونے پر خود مادھوری ڈکشٹ اور شاہ رخان نے بھی خصوصی پوسٹس کیں۔

عائزہ خان کو ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے بھارتی گانے پر پرفارمنس مہنگی پڑگئی

عائزہ خان پھر سے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

'چپکے چپکے' کے بعد عائزہ خان 'لاپتا' میں اداکاری کریں گی