Live Covid 2019
راولپنڈی میں کورونا وائرس کی 'ڈیلٹا قسم' کے 15 کیسز سامنے آگئے
راولپنڈی: ڈویژنل کمشنر سید گلزار حسین شاہ نے بتایا ہے کہ ضلع...
راولپنڈی: ڈویژنل کمشنر سید گلزار حسین شاہ نے بتایا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں کووڈ 19 کی ڈیلٹا (بھارتی) قسم کے 15 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔
انہوں نے ہیلتھ اتھارٹی سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مطالبہ کیا اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس وائرس کے مزید پھیلاؤ سے بچنے کے لیے جلد از جلد خود کو ویکسین لگوائیں۔
انہوں نے کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں کہا کہ ’تمام سرکاری ملازمین 15 جولائی تک اپنی ویکسین کا سرٹیفکیٹ پیش کریں بصورت دیگر ان کی تنخواہیں روک دی جائیں گی‘۔