پاکستان

پاکستان میں عیدالاضحیٰ اس سال کس دن ہونے کا امکان ہے؟

محکمہ موسمیات نے ذی الحج کے چاند کی رویت کے حوالے سے اپنا بیان جاری کیا ہے۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج 1442 کے نئے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 29 ذیقعد یعنی 10 جولائی بروز ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے۔

اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کو ہوگا۔

اسی طرح زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز اپنے اپنے علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی ضروری نہیں کہ ہمیشہ درست ہو۔

رواں سال رمضان المبارک کے دوران بھی پیشگوئی کی گئی تھی کہ شوال کا چاند 29 ویں روزے کو نظر نہیں آئے گا۔

تاہم اس روز رویت ہلال کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد رات ساڑھے 11 بجے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں، بہت سی جگہوں پر مطلع ابرآلود تھا، جن مقامات سے شہادتیں موصول ہوئیں ان میں چمن، قلعہ سیف اللہ، پسنی، پشاور، سندھ کا علاقہ میرپور اور دیگر مختلف مقامات شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے سے طے پایا ہے کہ یکم شوال المکرم 1442 ہجری 13 مئی 2021 بروز جمعرات کو ہو گی اور کل ان شااللہ عیدالفطر کا دن ہو گا۔

چینی باشندے اپنے پیاروں کی قبروں پر نقلی نوٹ کیوں لے جاتے ہیں؟

چین کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا امریکا ہانگ کانگ کا استعمال کرے گا؟

عامر خان کی طلاق، راکھی ساونت کی شادی کی پیشکش