دنیا

پولینڈ: تین سال میں پادریوں کی جانب سے 368 بچوں کے ساتھ بدسلوکی کا انکشاف

بچوں کے جنسی استحصال کے حوالے سے پولینڈ کے کیتھولک چرچ نے اپنی نئی رپورٹ 28 جون کو جاری کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا۔

پولینڈ کے کیتھولک چرچ نے بتایا کہ 292 پادریوں نے مبینہ طور پر 2018 سے 2020 تک 368 بچوں اور بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

بچوں کے جنسی استحصال کے حوالے سے پولینڈ کے کیتھولک چرچ نے اپنی نئی رپورٹ 28 جون کو جاری کی۔

یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ویٹیکن کی جانب جنسی تشدد کی رپورٹس اور پولینڈ کے چرچ کے رہنماؤں کی جانب سے ردعمل نہ ہونے پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں : ‘300 مذہبی پیشواؤں نے 1 ہزار بچوں کا ریپ کیا‘

پولینڈ وہ کیتھولک ملک ہے جہاں پادریوں کو خصوصی حیثیت حاصل ہے۔

ویٹیکن کی جانب سے حال ہی میں چند پولش بشیپس اور آرچ بشیپس کو غفلت برتنے پر سزائیں دی گئی ہیں اور انہیں چرچ میں داخلے اور تقریبات کے انتظام سے روک دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کراکوف کے ریٹائر آرچ بشیپ کارڈینئل اسٹینسلا ڈزیسویز کی جانب سے غفلت برتنے کی رپورٹس پر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جو سابق پوپ سینٹ پال دوئم کے ذاتی سیکریٹری بھی تھے۔

ایک آن لائن کانفرنس کے دوران پولینڈ کے کیتھولک چرچ کے سربراہ آرچ بشیپ ووجیسک پولاک نے متاثرین سے اپنی معافی کا اعادہ کیا اور ان سے معاف کرنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: چلی: بچوں کے ساتھ ریپ میں ملوث 3 پادریوں کا استعفیٰ منظور

بچوں پر جنسی تشدد کے کیسز کی روک تھام اور اس کی نشاندہی کرنے والی ٹیم کے سربراہ پادری ایڈم زیک نے شعور اجاگر کرنے اور اس کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ حالیہ رپورٹس کے اعدادوشمار تاحال بہت زیادہ ہیں۔

چرچ کی 1990 سے 2018 کے عرصے کی پہلی رپورٹ میں 382 پادریوں کے کیسز کا ذکر کیا گیا تھا جن کی جانب سے مبینہ طور پر 625 بچوں کا جنسی استحصال کیا گیا۔

ان میں سے 42 پادریوں کے نام نئی رپورٹ میں دوبارہ درج کیے گئے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کا 10 تک دن ٹک ٹاک کو بند کرنے کا حکم

ایسٹرازینیکا ویکسین کی 2 خوراکوں میں زیادہ وقفہ مدافعتی ردعمل مضبوط بنائے

کورونا وائرس کا خطرہ، ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل