یہ انتباہ کسی بریکنگ نیوز یا تیزی سے بدلنے موضوعات کے دوران صارفین کے سامنے آئے گا۔
یہ پہلی بار ہے جب گوگل سرچ میں اس طرح کے فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے۔
اس نوٹس میں لوگوں کو بتایا جائے گا کہ شاید تیزی سے بدلتی صورتحال کے حوالے سے شاید مناسب حد تک تصدیقی تفصیلات آن لائن موجود نہیں۔
اس انتباہ میں لکھا ہوگا کہ یہ نتائج تیزی سے بدل بھی سکتے ہیں، اگر یہ موضوع نیا ہے تو کئی بار قابل اعتبار ذرائع سرچ نتائج کا اضافہ کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
گوگل نے بتایا کہ سافٹ سسٹمز یہ فیصلہ کریں گے کہ کب ان وارننگز کو جاری کرنے کی ضرورت ہے۔
گوگل کے بلاگ پوسٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہماری جانب سے ایک نوٹس دکھایا جائے گا جس میں عندیہ دیا جائے گا کہ نتائج کو کچھ دیر بعد چیک کرنا ممکنہ طور پر بہر ہوگا جب متعدد ذرائع سے زیادہ تفصیلات دستیاب ہوسکیں گی۔
یہ نیا فیچر اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب گوگل کے ساتھ ساتھ فیس بک اور ٹوئٹر کو گمراہ کن تفصٰلات اور دیگر مواد کے پھیلاؤ پر تنقید کا سامنا ہے۔
گوگل کی جانب سے حالیہ مہینوں میں سرچ رزلٹس کے حوالے سے کافی کچھ کیا گیا ہے۔
مئی میں کمپنی کی آئی او ڈویلپر کانفرنس کے دوران گوگل نے سرچ میں ایک نئے لیبل کا اضافہ ککیا تھا جسے اباؤٹ دس رزلٹ کا نام دیا گیا تھا۔
یہ لیبل امریکا میں صارفین کو تفصیلات فراہم کرنے والے ذریعے کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم کرتا ہے۔
اس موقع پر گوگل نے کہا تھا کہ وہ وکی پیڈیا کے ساتھ مل کر کام کرکے ویب سائٹس کے پس منظر فراہم کرنے کا کام کرہا ہے۔