عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا سریع الحرکت اور اب تک کی ایسی قسم ہے جو کمزور افراد کو تلاش کرکے ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
21 جون کو نیوز کانفرنس کے دوران عالمی ادارے کے ہیلتھ ایمرجنسیز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیک ریان نے کہا کہ ڈیلٹا مزید جان لیوا ہوسکتی ہے کیونکہ انسانوں کے درمیان اس کی منتقلی بہت زیادہ مؤثر طریقے سے ہوتی ہے۔