Live Covid 2019

اسلام آباد میں 50 فیصد اہل افراد کو ویکسین لگادی گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 50 فیصد اہل افراد کو کورونا...

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 50 فیصد اہل افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی۔

حکام صحت نے کہا کہ یومیہ 15 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے اور انہیں امید ہے کہ جولائی تک 70 سے 80 فیصد ویکسی نیشن کا ہدف حاصل ہوجائے گا۔

ضلعی ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر ضعیم ضیا نے ڈان کو بتایا کہ شہر میں مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد پر آگئی ہے جو چند ماہ قبل تقریباً 11 فیصد تھی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے دوران یہ کم ترین شرح ہے۔