بجٹ22-2021: سی پیک کے 17 منصوبے مکمل، مزید 21 زیر تکمیل
پاک چین اقتصادی راہداری کے 21 ارب ڈالر کی مالیت سے مزید 21 پروجیکٹ جاری ہیں، وزیر خزانہ شوکت ترین
وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ 22-2021 پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تیزی سے تعمیر کے لیے پر عزم ہے اور اب تک 13 ارب ڈالر کی مالیت کے 17 بڑے منصوبے مکمل کرلیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 22-2021 پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے 21 ارب ڈالر کی مالیت سے مزید 21 پروجیکٹ جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اہم نوعیت کے 26 پروجیکٹس اہم مراحل میں ہیں جن کی مالیت 23 ارب ڈالر ہے۔
بجٹ 22-2021 میں اہم ترجیحات درج ذیل ہوں گی:
- کراچی لاہور موٹر وے کی تکمیل
- حویلیاں تھاکوٹ 120 کلومیڑ فیز ون تکمیل کے قریب ہے اور شاہراہ قراقرم کی فیز تو کے 118 کلومیر پر کام جاری ہے۔ ژوب کچلاک روڈ پر کام ہورہا ہے۔
- چترال بونی مستوج سندور روڈ کی مرمت اور توسیع۔
- پاکستان ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی بہتری اور حویلیاں کے قریب فیز ٹو ڈرائی پورٹ کی تعمیر
- چین اور دیگر ممالک سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کے ساتھ اسپیشل اکنامک زونز کی آباد کاری ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں