پاکستان

ترقیاتی بجٹ 630 سے بڑھا کر 900 ارب روپے مقرر

کورونا کی وسیع پیمانے پر تباہی کے اثرات کا الزالہ کرنے کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی طرف توجہ دی گئی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 22-2021 پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ترقیاتی بجت کو 630 ارب روپے سے بڑھا کر 900 ارب روپے کردیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں تقریباً 40 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امسال پی ایس ڈی پی میں صحت کے شعبے کو تقویت دینے اور کورونا کی وسیع پیمانے پر تباہی کے اثرات کا الزالہ کرنے کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی طرف توجہ دی گئی ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ آئندہ سال کے لیے ہماری ترقیاتی ترجیحات مندرجہ ذیل ہیں:

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس مرتبہ قومی اقتصادی کونسل نے 2 ہزار 135 ارب روپے کے تاریخی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، یہ بجٹ این ای سی کی جانب سے گزشتہ سال کے لیے منظور کردہ بجٹ سے 33 فیصد زیادہ ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں