Live Covid 2019

دسمبر تک 7 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی...

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کا ہدف ہے کہ رواں برس کے اختتام یعنی دسمبر 2021 تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جائے جس کے لیے ابھی بہت محنت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایک کروڑ ویکیسنز لگانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور لیفٹننٹ جنرل حمود الزمان کے ہمراہ این سی او سی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تقریباً 70 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسینز لگائی جاچکی ہے۔