پاکستان

میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ 30 اگست سے ہوں گے

پہلی مرتبہ کمپیوٹر پر مبنی امتحان ہوگا، جس سے مقامی اور غیر ملکی دونوں طلبہ کو امتحان دینے کا موقع ملے گا، صدر پی ایم سی

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے اعلان کیا ہے کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی سی اے ٹی) 30 اگست تا 30 ستمبر تک ہوں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ایم سی کے حکام نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سے متعلق متعدد فیصلے کیے گئے ہیں جن میں نیشنل لائسنسنگ ٹیسٹ (این ایل ای)، ایم ڈی سی اے ٹی، امتحانات کے قواعد و ضوابط اور میڈیکل اور ڈینٹل انڈرگریجویٹ تعلیم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر کی میڈیکل یونیورسٹیز کو رواں ماہ امتحانات لینے سے روک دیا گیا

پی ایم سی کے صدر ڈاکٹر ارشاد تقی نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایم ڈی سی اے ٹی مکمل طور پر کمپیوٹر پر مبنی امتحان ہوگا، جس سے مقامی اور غیر ملکی دونوں طلبہ کو امتحان دینے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات 30 اگست سے 30 ستمبر 2021 تک پاکستان کے 20 نامزد شہروں میں ہوں گے۔

ڈاکٹر ارشاد تقی کے مطابق درخواست دہندگان کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ امتحانات میں شریک ہونے کا وقت خود منتخب کریں۔

انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں کو آن لائن ٹیوٹوریلز اور پریکٹس ٹیسٹ بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ انہیں امتحان کے عمل سے واقفیت ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں پہلی بار میڈیکل کے فائنل امتحانات کا آن لائن انعقاد

اس ضمن میں بتایا گیا کہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا نصاب/ مضمون پورے پاکستان میں تمام بورڈز کے حیاتیات، کیمسٹری اور طبیعیات کے موجودہ نصاب سے اخذ کیا گیا۔

پی ایم سی کے مطابق اس میں اے لیول کے نصاب کو بھی مدنظر رکھا ہے۔

تمام مضامین کا نصاب اور ہر مضمون کی تفصیلات پی ایم سی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

صدر پی ایم سی ڈاکٹر ارشاد تقی نے واضح کیا کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی منظوری کے بعد اکیڈمک بورڈ نے ایم ڈی سی اے ٹی 2021 میں پاس مارکس 65 فیصد رکھے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امتحان کے آدھے گھنٹے کے بعد نتائج پیش کردیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: میڈیکل کمیشن کے ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے فیصلے نے طلبہ کو حیران کردیا

ان کا کہنا تھا کہ طلبہ داخلے کے لیے تمام کالجوں کا انتخاب کرسکتے ہیں اور پی ایم سی براہ راست طالب علم کے ایم ڈی سی اے ٹی کا نتیجہ متعلقہ کالجوں کو ارسال کرے گا۔

کونسل نے اکیڈمک بورڈ کی سفارشات کی بنیاد پر این ایل ای کے لیے نصاب کو بھی منظور کیا۔

این ایل ای دو ٹیسٹ پر مشتمل ہے جس میں ایم سی کیوز پر مشتمل تھیوری اور دوسرا کلینیکل اسکلز امتحان شامل ہیں۔

این ایل ای کے مرحلہ ایک کے ایم سی کیو پر مبنی تھیوری جزو بھی ایک کمپیوٹر پر مبنی امتحان ہوگا جس میں ایک سال میں متعدد مرتبہ پاکستان بھر کے متعدد مراکز میں امتحانات ہوں گے جس میں امیدوار کی کوشش کی جانے والی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

این ایل ای کے لیے دونوں امتحانات میں 70 فیصد نمبر ہونا ضروری ہیں۔

'15 روز کی مدت گزر گئی، ای سی ایل سے متعلق شہباز شریف کی کوئی درخواست نہیں ملی'

مرکزی حکومت سندھ کے ساتھ متعصبانہ سلوک کررہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

لاہور میں پاکستان کی پہلی کمرشل کورٹ قائم کردی گئی