لائف اسٹائل

سلمان خان کی دبنگ کا اینیمٹڈ ورژن کارٹون نیٹ ورک پر نشر ہوگا

دبنگ-دی اینیمیٹڈ سیریز 31 مئی سے روزانہ 12 بجے کارٹون نیٹ ورک پر نشر ہوگی، اداکار

بولی وڈ فلم نگری کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی فلم 'دبنگ' کا اینیمٹڈ ورژن اب کارٹون چینل کارٹون نیٹ ورک پر نشر ہوگا۔

دبنگ کے اینیمٹڈ ورژن کی خبر سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ کے ذریعے دی۔

انہوں نے لکھا کہ بھیا جی اسمائیل! آگئے ہیں 'چلبل پانڈے' اپنے اینمیٹڈ اوتار میں 'دبنگ-دی اینیمیٹڈ سیریز' میں جو 31 مئی سے روزانہ 12 بجے کارٹون نیٹ ورک پر نشر ہوگی۔

ایک اور ٹوئٹ میں سلمان خان نے لکھا کہ 'بچوں سے یاد آیا، سواگت نہیں کرو گے ہمارا؟ چُلبل پانڈے لینڈ ہورہے ہیں ڈزنی پلس ایچ ایس وی آئی پی پر'۔

دبنگ خان نے اپنی اس مقبول ترین فلم کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ 'وہی ایکشن، وہی مستی، لیکن ایک نئے اندازمیں، سواگت توکرو'۔

خیال رہے کہ 'دبنگ' فلم دبنگ 2010 میں ریلیز ہوئی تھی جس نے بھارت سمیت دنیا بھرمیں خوب کمائی کی تھی۔

فلم 'دبنگ' کی بے پناہ کامیابی کے بعد 'دبنگ 2' بنائی اور اس کے بعد 'دبنگ 3' بھی بنائی گئی تھی۔

قبل ازیں عید پر 'رادھے' ریلیز ہوئی تھی تاہم وہ زیادہ کمائی نہ کرسکی، اس میں دیشا پٹانی، جیکی شروف اور رندیپ ہوڈا نے بھی اداکاری کی تھی۔

سلمان خان 'ٹائیگر 3 ' میں اداکاری کریں گے جس میں ان کے مقابل کنگنا رناوت اداکاری کریں گی جبکہ عمران ہاشمی بھی فلم کا حصہ ہوں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ سلمان خان 'کک 2' میں جیکولین فرنینڈس اور 'کبھی عید کبھی دیوالی ' میں پوجا ہیگدے کے ساتھ نظر آئیں گے۔

عمران عباس کی شادیوں کی خبر پر مزاحیہ تبصرے کرنا اداکاروں کو مہنگا پڑگیا

’ٹارزن‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار اہلیہ سمیت حادثے میں ہلاک

احمد شاہ کے ساتھ پرانی ویڈیو شیئر کرنے پر اعجاز اسلم کو تنقید کا سامنا