Live Covid 2019
پاکستان میں 52، 53 لاکھ لوگوں کی ویکسینیشن ہو چکی ہے، اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ویکسینیشن کے عمل کو ...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ویکسینیشن کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک بڑی آگاہی مہم شروع کر رہے ہیں اور سال کے آخر تک 7 کروڑ ویکسینیشن کے ہدف تک پہنچنا چاہتے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 70 لاکھ سے زیادہ ویکسینیشن کی جاچکی ہے، اس میں 52، 53 لاکھ لوگ ہیں جن کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس سال کے آخر تک پورے پاکستان میں 7 کروڈ کے ہدف تک پہنچنا چاہتے ہیں لیکن خاص طور پر ہمارا ہدف ہے کہ جون اورجولائی کے مہینے میں قربانی کی عید آنے سے پہلے ہم چاہتے ہیں کہ اتنی زیادہ ویکسینیشن ہو کہ ہمیں زیادہ بندشیں نہ لگانی پڑیں، جس طرح عیدالفطر میں کرنا پڑا تھا۔
خبر کی مزید تفصیلات یہاں پڑھیں۔