دنیا

پاکستان اور روس گیس پائپ لائن کی تعمیر پر رضامند

روسی وزیر توانائی اور پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے معاہدے میں ترامیم کے پروٹوکولز پر دستخط کیے، پاکستانی سفارتخانہ

پاکستان اور روس نے کراچی سے قصور تک گیس کی ترسیل کے لیے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن تعمیر کرنے کے لیے بین الحکومت معاہدے (آئی جی اے) پردستخط کر دیے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس میں پاکستانی سفارتخانے نے کہا کہ ماسکو میں روسی وزیر توانائی نِکولائی شلگینوو اور پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے شمال ۔ جنوب گیس پائپ لائن منصوبے پر معاہدے میں ترامیم کے پروٹوکولز پر دستخط کیے۔

پروٹوکول کے مطابق منصوبے کا نام تبدیل کرکے 'پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن' کردیا گیا ہے۔

پائپ لائن منصوبہ پاکستان اور روس کے درمیان فلیگ شپ اسٹریٹیجک وینچر ہے جس سے دوطرفہ تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

پنجاب اور سندھ میں پانی کی مزید قلت پیدا ہوگئی

قومی اسمبلی: احتجاج کے دوران نیب آرڈیننس میں مزید 120 روز کی توسیع

‘پاپا مکی آرتھر’ عامر کو بچانے کیلئے ہر جگہ موجود نہیں ہوں گے، شعیب اختر