پاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ 2ارب 21 کروڑ حصص کا کاروبار

جمعرات کو مارکیٹ میں گزشتہ روز کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا اور 64 کروڑ 40 لاکھ حصص کا واضح مارجن ریکارڈ کیا گیا، تجزیہ کار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسلسل دوسرے روز بھی ریکارڈ حصص کی خرید و فرخت ہوئی جہاں ایک سیشن میں 2 ارب 21 کروڑ حصص کی لین دین ہوئی۔

پی ایس ایکس میں گزشتہ روز ریکارڈ ایک ارب 56 کروڑ حصص کی خرید و فروخت ہوئی تھی، جو ایک دن میں سب سے بڑی تعداد تھی۔

آباعلی حبیب سیکیورٹیز کا کہنا تھا کہ جمعرات کو مارکیٹ میں گزشتہ روز کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا اور 64 کروڑ 40 لاکھ حصص کا واضح مارجن ریکارڈ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ 2 اعشاریہ 21 ارب حصص کی لین دین کرکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

دوسری جانب ایکویٹیز کے لیے مندی کا رجحان رہا کہ 100 انڈیکس 21اعشاریہ 56 پوائنٹس کمی کے ساتھ 46 ہزار 791 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ ابتدائی سیشن میں 391 پوائنٹس تیزی دیکھی گئی تھی۔

اسمٰعیل اقبال سیکیورٹیز کے مطابق ٹیکنالوجی اور کمیونی کیشن سیکٹر بدستور غالب رہا اور 95 کروڑ حصص یا مجموعی طور پر مارکیٹ کی لین دین کا 43 فیصد کاروبار ہوا جس میں سب سے زیادہ ورلڈ کال ٹیلی کام کا حصہ تھا، جس کی اب تک سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق فرٹیلائزرز، بینکس اور آٹوز کاشعبہ مندی کا شکار ہوا اور 54 پوائنٹس کی مجموعی تنزلی کا باعث بنا۔

آبا علی حبیب سیکیورٹیز کا کہنا تھا کہ بہتری شرح نمو اور مقبول بجٹ کی تجویز کیی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھتا رہے گا تاہم کل مارکیٹ میں ایم پی سی کی شراکت کی وجہ سے محدود سرگرمی ہوسکتی ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ یہ ایک اور بڑی خبر ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روس کے ایس ای-100 انڈیکس 511اعشاریہ 65 پوائنٹ یا ایک اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا تھا جس کے بعد 46 ہزار 812 اعشاریہ 31 پوائنٹس ریکارڈ کیے گئے تھے۔

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے اس کو حصص کی لین دین کی ریکارڈ ہائی تعداد قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ مارکیٹ معاشی بحالی اور کووڈ-19 سے متعلق کامیاب پالیسی کے اثرات ہیں۔

فیصل آباد، سکھر پولیس نے نابالغ لڑکی کی ہراسانی اور زبردستی مذہب تبدیلی کی تردید کردی

18 سال کی عمر میں لازمی شادی کرانے کے مجوزہ بل پر ٹوئٹر صارفین حیرت زدہ

جیف بیزوز جولائی میں ایمیزون کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑ دیں گے