سائنس و ٹیکنالوجی

سام سنگ کے اسمارٹ مانیٹر کا 43 انچ ورژن پیش

اس مانیٹر میں بلٹ ان اسپیکرز اور اسمارٹ ٹی وی فنکشنز دیئے گئے ہیں جو سام سنگ ٹیزین او ایس پر کام کرتے ہیں۔

سام سنگ نے اپنے آل ان ون اسمارٹ مانیٹر کے 2 نئے ماڈلز متعارف کرادیئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے گزشتہ سال کے آخر میں 27 انچ اور 32 انچ کے ماڈلز پیش کیے تھے اور اب 43 انچ 4K ایم 7 اور 24 انچ 1080 پی ایم 5 کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ دونوں ماڈلز تعمیری صلاحیت اور انٹرٹینمنٹ کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

اس مقصد کے لیے ان میں بلٹ ان اسپیکرز اور اسمارٹ ٹی وی فنکشنز دیئے گئے ہیں جو سام سنگ ٹیزین او ایس پر کام کرتے ہیں۔

ان مانیٹرز میں اسٹریمنگ ایپس یسے نیٹ فلیکس کو استعمال کیا جاسکتا ہے اور ٹی وی یا لیپ ٹاپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس کے ساتھ ساتھ ان مانیٹرز کو گلیکسی اسمارٹ فونز سے بھی ڈیکس کے ذریعے کنکٹ کیا جاسکتا ہے تاکہ ان کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔

ایم 7 ماڈل میں سولر پاور ریموٹ بھی موجود ہے جبکہ دونوں ماڈلز میں ایلیکسا، گوگل اسسٹنٹ اور بیکسبی وائس کنٹرول کی سہولت بھی موجود ہے۔

43 انچ کے ماڈل میں ایچ ڈی آر 10 سپورٹ بھی موجود ہے تاہم زیادہ تفصیل نہیں بتائی گئی۔

دیگر فیچر میں بہت کم بیزل اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ قابل ذکر ہیں۔

سام سنگ نے بتایا کہ 24 انچ کے ایم 5 ماڈل ایسے صارفین کے لیے ہے جو ملٹی فنکشنل مانیٹر کو اہمیت دیتے ہیں۔

دونوں ماڈلز کی قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا مگر 27 انچ کے ایم 5 اور 32 انچ کے ایم 7 ماڈلز بالترتیب 230 ڈالرز اور 400 ڈالرز میں دستیاب ہیں۔

کیا گرمیوں میں انڈے کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہے؟

ویوو کا آئی کیو او او سیریز کا نیا اسمارٹ فون متعارف

واٹس ایپ ہسٹری ایک سے دوسرے فون نمبر میں منتقل کرنے کا فیچر