امریکا : کووڈ ویکسین سے کچھ نوجوانوں میں دل کے ورم کے معاملے کی تحقیق
کووڈ ویکسین استعمال کرنے والے کچھ نوجوانوں کو مائیو کارڈائی ٹس (دل کے پٹھوں میں ورم) کا سامنا ہوا اور اس پر تحقیق کی جائے گی۔
امریکا میں کووڈ ویکسین استعمال کرنے والے کچھ نوجوانوں کو دل کے ورم کا سامنا ہوا ہے اور یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) کے ایڈوائزری گروپ نے اس پر تحقیق کا مشورہ دیا ہے۔
سی ڈی سی کے ایڈوائزری گروپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان رپورٹس کو دیکھا جارہا ہے جن کے مطابق کووڈ ویکسین استعمال کرنے والے کچھ نوجوانوں کو مائیو کارڈائی ٹس (دل کے پٹھوں میں ورم) کا سامنا ہوا۔