پاکستان

بجٹ میں 110 ارب روپے کا زرعی پیکج متوقع

حکومت 3 سال کے اندر فصلوں کی پیداوار اور کسانوں کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافے کیلئے کوشاں ہے۔

اسلام آباد: عام انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں 110 ارب روپے کے زرعی اصلاحات پر مبنی پیکج متعارف کیے جانے امکان ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ 3 سال کے اندر فصلوں کی پیداوار اور کسانوں کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافے کے لیے قرضے میں 80 فیصد یعنی 27 کھرب روپے تک کا اضافہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: انسانی بقا کے لیے زراعت بنیادی ضرورت ہے، وزیراعظم

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے زراعت جمشید اقبال چیمہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 10 ارب روپے کا پیکج 3 برس کے لیے ہوگا جبکہ مرکز اور صوبوں کے ذریعے 50:50 کے حساب سے مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ صرف وفاقی حکومت آنے والے بجٹ میں پہلے سال کے لیے تقریباً 25-30 ارب روپے مختص کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ منظوری ملنے کے بعد صحیح رقم کا اعلان کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ منصوبہ وزیر اعظم کے سامنے پیش کیا ہے۔

جمشید چیمہ نے کہا کہ اس پیکج میں چار اہم عناصر ہوں گے جن میں لائیو اسٹاک کی بہتر افزائش کے لیے 3 برس میں 40 ارب روپے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں زراعت پسماندہ کیوں؟

انہوں نے بتایا کہ دوسرا عنصر نائٹروجن اور فاسفورک کھادوں کی 4 کروڑ بیگ پر ہزار روپے فی بیگ امداد فراہم کی جائے گی اور اس پیکج کا ججم 40 ارب روپے رکھا گیا ہے اور اس میں تین بڑی فصلوں یعنی گندم، چاول اور مکئی کا احاطہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسرا پہلو یہ ہے کہ 30 ارب پر مشتمل تین سالہ پیکج ہے جو مونگ، آلو اور پھلیوں سمیت دیگر اجناس کی 3 ماہ کی پختگی کی مدت کے ساتھ فصلوں کی تعداد کو موجودہ ڈیڑھ سال سے ڈھائی سال تک بڑھایا جائے گا۔

اس کے علاوہ اگلے 2 برس میں زراعت کا کریڈٹ رواں سال کے 15 کھرب روپے سے بڑھا کر 27 کھرب ارب روپے کردیئے جائیں گے جوکہ دو سال پہلے تقریباً 900 ارب روپے تھا۔

جمشید چیمہ نے کہا کہ عالمی بینک کے تخمینے سے معلوم ہوتا ہے کہ زراعت میں سرمایہ کاری نے غربت میں کمی کو کسی بھی دوسرے شعبے سے 4 گنا زیادہ متاثر کیا ہے۔

علاوہ ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ رواں سال کے دوران زراعت کے شعبے کے ذریعے دیہی معیشت میں تقریباً 11 کھرب روپے اضافی آمدنی ہوئی جس کو بہت سارے افراد مہنگائی کے عوامل قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: فیصلہ کیا ہے زرعی شعبے کی سربراہی میں خود کروں گا، وزیراعظم

جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ زراعت کے پرانے طریقوں پر انحصار کیا اس کی وجہ سے کمرشل بنیادوں پر زراعت میں حصہ نہیں لے سکا اور چند فصلوں پر توجہ دی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے نتیجے میں ملک نہ صرف کھانے میں بلکہ کیلوری کی مقدار میں بھی کمی کا شکار ہے جس کے نتیجے میں انسانی دماغ بھی متاثر ہوتا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں پر عالمی تشویش، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب

قومی اسمبلی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

رنگ روڈ اسکینڈل: 'کوئی کرپشن ثابت کردے تو سیاست چھوڑ دوں گا'