گلیکسو اسمتھ کلائن کی کووڈ ویکسین کے ٹرائل کے حوصلہ افزا نتائج
ویکسین کے ٹرائل کے دوسرے مرحلے میں وائرس کو ناکارہ بنانے والے مضبوط اینٹی باڈی ردعمل ہر عمر کے گروپس میں سامنے آیا۔
گلیکسو اسمتھ کلائن (جی ایس کے) اور سنوفی کی نئی کووڈ 19 ویکسین کے ابتدائی ٹرائل کے نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں۔
اس ویکسین کے بارے میں پہلے توقع کی جارہی تھی کہ اسے 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران ریگولیٹری منظوری مل جائے گی، مگر معمر افراد میں مضبوط مدافعتی ردعمل پیدا کرنے میں ناکامی پر اسے التوا میں ڈال دیا گیا تھا۔