لائف اسٹائل

پاکستانی اداکاراؤں نے عید پر کیسے ملبوسات پسند کیے؟

دیکھا جائے تو عید درحقیقت خواتین اور بچوں کی ہی ہوتی ہیں جن کی تیاریاں اس موقع پر عروج پر ہوتی ہیں۔

اگر دیکھا جائے تو عید درحقیقت خواتین اور بچوں کی ہی ہوتی ہیں جن کی تیاریاں اس موقع پر عروج پر ہوتی ہیں۔

اس سال کورونا وائرس کی وبا کے باعث عید کے رنگ ماضی جیسے تو نظر نہیں آئے مگر گھروں کے اندر رونقیں برقرار رہیں۔

ایسا ہی کچھ معروف فنکاروں کے ساتھ بھی ہے، جو اس بار ایس او پیز کے تحت ہی عید منارہے ہیں۔

یہاں آپ دیکھ سکیں گے کہ پاکستان کی معروف اداکاراﺅں نے عید کو کیسے منایا اور اس میں فیشن سے کیسے رنگ بھریں۔

عائزہ خان

عائزہ خان نے عید کے تینوں دن معروف ڈیزائنرز کے مختلف ملبوسات زیب تن کیے اور انسٹاگرام پر ان کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

سائرہ یوسف

سائرہ یوسف نے عید پر محسن نوید رانجھا کا سادہ ڈیزائن والا سوٹ پسند کیا۔

ماورا حسین

ماروا حسین نے عید پر اس خوبصورت لباس کو زیب تن کیا، جبکہ ان کے جھمکے میں بھی نمایاں نظر آرہے ہیں۔

ثنا جاوید

شادی کے بعد اپنے شوہر عمیر جسوال کے ساتھ پہلی عید الفطر منانے کے لیے ثنا جاوید نے اس خوبصورت لباس کا انتخاب کیا۔

حریم فاروق

حریم فاروق نے عمارہ خان کے ڈیزائن کردہ اس لباس کو پسند کیا۔

مایا علی

اداکارہ مایا علی اس لباس میں ہمیشہ کی طرح خوبصورت نظر آئیں۔

عائشہ عمر

زینیب سلمان کے ڈیزائن کردہ لباس کو عائشہ عمر نے اس عید پر پہننا پسند کیا، جس میں وہ بہت زیادہ گلیمرس نظر آئیں۔

نیلم منیر

اداکارہ نے ڈیزائنر نیلوفر شاہد کا تیار کردہ یہ لباس پسند آیا۔

سارہ خان

سارہ خان کی بھی شادی کے بعد شوہر کے ساتھ پہلی عید الفطر تھی اور اس موقع پر انہوں نے کنول ملک کے ڈیزائن کردہ لباس کو زیب تن کیا۔

اقرا عزیز

اقرا عزیز نے ڈیزائنر فائزہ ثقلین کے اس خوبصورت لباس کا انتخاب کیا۔

یمنیٰ زیدی

ماہا وجاہت خان کے تیار کردہ یہ خوبصورت لباس عید کے موقع پر اداکارہ نے زیب تن کیا۔

صبا قمر

صبا قمر نے علی ذیشان کے ڈیزائن کردہ اس لباس سے اپنی عید میں رنگ بھرے۔

حرا مانی

اس منفرد لباس میں حرا مانی ہمیشہ کی طرح بہت خوبصورت نظر آئیں۔

مہوش حیات

مہوش حیات نے beats پاکستان کے اس لباس کا انتخاب کیا۔

کبری خان

کبریٰ خان اس لباس میں پروقار نظر آئیں۔

عید پر معروف شخصیات کے انداز

شوبز شخصیات کی مداحوں کو عید کی مبارک باد

بادشاہ، عوام اور عید