پاکستان

نماز عید کے اجتماعات کھلے مقامات پر ایس او پیز کے مطابق منعقد کرنے کی اجازت

نماز عید کا انتظام کووِڈ-19 کےپروٹوکولز کو ملحوظ رکھتے ہوئے کھلے مقام پر کیا جائے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے، این سی او سی
|

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے لیے رہنما ہدایات جاری کر دیں۔

اسلام آباد میں این سی او سی کا اجلاس وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کی سربراہی میں ہوا جس میں 8 سے 16 مئی تک ملک بھر میں نقل و حمل محدود رکھنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

16 مئی تک نافذ پابندیوں کے تناظر میں فورم نے کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کے قومی عزم پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کر گئی

این سی او سی نے قوم پر زور دیا کہ پاکستانی عوام کی بھلائی کے لیے اٹھائے گئے ان اقدامات کی حمایت کے لیے متحد کھڑے ہوں۔

این سی او سی اجلاس میں ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات کے لیے رہنما ہدایات جاری کی گئیں جو مندرجہ ذیل ہیں:

خیال رہے کہ حکومت نے عید الفطر کے لیے 10 سے 15 مئی تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا اور اس دوران عوام کی نقل و حمل کو محدود رکھنے کے لیے ہر قسم کے تفریحی مقام پر پابندی عائد کردی تھی۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں ویکسینیشن مراکز عید کے تیسرے روز کھولنے کا اعلان

این سی او سی اور حکام نے عوام پر زور دیا کہ عید کی تعطیلات کے دوران غیر ضروری نقل و حمل سے گریز کریں، گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران ملک میں مزید 113 افراد کورونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 3 ہزار 84 اس وبا میں مبتلا پائے گئے۔

ہما قریشی کے ساتھ کام کرنے کے بعد ہولی وڈ فلم ساز بھارتیوں کے معترف

نیب کا شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ