لائف اسٹائل

ہما قریشی کے ساتھ کام کرنے کے بعد ہولی وڈ فلم ساز بھارتیوں کے معترف

پہلی بار ہما قریشی اور جسٹس لیگ جیسی فلموں کے ہدایت کار ایک ساتھ آرمی آف دی ڈیڈ میں کام کر رہے ہیں۔

’ڈان آف ڈیڈ، جسٹس لیگ، مین آف اسٹیل، بیٹس مین ورسز سپرمین، ڈان آف جسٹس اور سکر پنچ‘ جیسی کامیاب فلموں کے ڈائریکٹر 55 سالہ زیک سینڈر بولی وڈ اداکارہ ہما قریشی کے ساتھ کام کرنے کے بعد بھارتی اداکاروں کے معترف ہیں۔

زیک سینڈر نے جلد ہی ریلیز ہونے والی زومبی ہیسٹ ایکشن تھرلر فلم آرمی آف دی ڈیڈ میں ہما قریشی کو کاسٹ کیا ہے، جس میں بولی وڈ اداکارہ اہم کردار میں دکھائی دیں گی۔

آرمی آف دی ڈیڈ کی کہانی امریکی شہر لاس وگاس میں زومبی کے حملے اور ان زومبیز کو رضاکارانہ طور پر فوج میں داخل ہونے والے ایک گروہ کی جنگ کے گرد گھومتی ہے۔

خطرناک زومبیز سے لڑنے والی اس فوج کے ارکان میں ہما قریشی بھی شامل ہوتی ہیں جو دیگر اداکاروں کے ساتھ مل کر زومبیز کا مقابلہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

آرمی آف دی ڈیڈ کو 21 مئی کو اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا اور اس کے ٹریلر کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

تاہم فلم کی ریلیز سے قبل ہی اس کے ہدایت کار زیک سینڈر نے بولی وڈ حسینہ ہما قریشی کی صلاحیتوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے اور وہ ان کی اداکاری سے اتنے متاثر دکھائی دیتے ہیں کہ اب وہ اپنی ہر فلم میں بھارتی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں زیک سینڈر کا کہنا تھا کہ انہیں کاسٹنگ ڈائریکٹر نے ہما قریشی کے کام کی کچھ جھلکیاں دکھائی تھیں، جنہیں دیکھنے کے بعد وہ ان کے کام سے متاثر ہوئے۔

زیک سینڈر نے ہما قریشی کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں انتہائی بہترین اداکارہ قرار دیا اور کہا کہ ان کی اداکاری کو دیکھنے کے بعد ہی فلم ساز کا بھارتی اداکاروں کے حوالے سے خیال بدلا۔

زیک سینڈر نے خواہش ظاہر کی کہ ہما قریشی کی محنت اور کام کے بعد اب وہ اپنی ہر فلم میں بھارتی اداکار کو کاسٹ کریں گے۔

دوسری جانب انڈیا ٹوڈے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ ہما قریشی اور زیک سینڈر نے بچوں کی صحت اور حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم سیو دی چلڈرن کے ساتھ مل کر ممبئی میں ایک نئے ہسپتال کے آغاز پر کام شروع کردیا۔

اسی حوالے سے ہما قریشی نے اپنی ٹوئٹس میں بھی بتایا کہ جب کہ زیک سینڈر نے بھی وبا کا مقابلہ کرتے بھارت میں بچوں کے ہسپتال کے آغاز میں ہما قریشی کا ساتھ دینے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

ٹام کروز نے اصلاحات نہ کرنے پر احتجاجاً گولڈن گلوب ایوارڈز واپس کردیے

ناک چھدوانے کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ہانیہ عامر کی گوری رنگت کے چرچے

’پاوری گرل‘ کی آواز میں 'مصطفیٰ جان رحمت' لوگوں کو بھا گیا