آج افطار میں آلو کے مزیدار ڈونٹ بنائیں
رمضان المبارک میں یوں افطار کے دوران پکوڑے، سموسے، رولز، چاٹ اور دہی بڑے یہ سب ہونا ضروری ہے، اس کے علاوہ کوئی اور کھانے کی ڈش زیادہ پسند نہیں کی جاتی۔
مگر ہر روز ایک ہی جیسے پکوان کھا کر بھی اکتاہٹ ہوجاتی ہے اس لیے یہاں جھٹ پھٹ آلو کے ڈونٹ بنانے کی آسان سی ترکیب بتائی جارہی ہے جو افطار میں ضرور پسند آئے گی۔
اجزا
چکن-آدھا کلو
سبز مرچ - 5 عدد
پیاز- ایک عدد
پودینہ - 10گرام
سبز دھنیا - 10گرام
نمک- حسبِ ذائقہ
زیرہ پاؤڈر- ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ کُٹی ہوئی- ایک کھانے کاچمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر- ایک چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر- 1/2 چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ- ایک کھانے کا چمچ
آلو- ایک کلو
میدہ- 6 کھانے کے چمچ
کارن فلور - 4 کھانے کے چمچ
انڈے - 2 عدد
بریڈ کرمز- حسبِ ضرورت
کوکنگ آئل-حسبِ ضرورت
ترکیب
چکن، سبز مرچ، پیاز، پودینہ، سبز دھنیا، نمک،زیرہ ،کُٹی ہوئی لال مرچ، گرم مصالحہ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور ادرک لہسن پیسٹ کو اچھی طرح گرائینڈ کرلیں۔
اب ایک باؤل میں اُبلے ہوئے آلو ڈالیں اور اس میں گرائینڈ کیا ہوا آمیزہ، میدہ، کارن فلور اور انڈ اڈال کر ہاتھوں کی مدد سے اچھی طرح مکس کرلیں اور رکھ دیں۔
اس کے بعد تیار کیے ہوئے مکسچر کی گول ٹکیاں بنائیں اور درمیان میں انگلی کے برابر سوراخ کر کے ڈونٹس کی شکل بنالیں۔
اب تیار ڈونٹس کو انڈے میں ڈپ کریں اور بریڈ کرمز لگائیں۔
ایک پین میں کوکنگ آئل لیں اور تیار ڈونٹس کو اس میں ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔
آلو کے مزیدار ڈونٹس کو افطار میں پیش کریں۔