Live Covid 2019

ملتان میں کووڈِ 19 کیلئے مختص 65 فیصد وینٹیلیٹرز زیر استعمال

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ 19 کے مریضوں کے تناسب کے...

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 65 فیصد، لاہور میں 64 فیصد، اسلام آباد میں 45 فیصد اور گوجرانوالہ میں 69 فیصد مریض ہیں۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں کے استعمال کی شرح پشاور میں 64 فیصد، صوابی میں 67 فیصد، گوجرانوالہ میں 58 فیصد اور ملتان میں 59 فیصد مریض ہیں۔

بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے، ملک بھر میں کووڈ19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 653 مریض زیر علاج ہیں۔