پاکستان

نصاب میں اسلامی مواد سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

اسلامی مواد کو نصاب سے نکالا نہیں جائے گا اور یہ صرف اسلامی علوم کے موضوع تک ہی محدود نہیں ہوگا، گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اسلامی مضامین کے علاوہ نصاب میں اسلامی مواد کو نکالنے جانے کا نوٹس لے لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان کی ہدایت پر محکمہ انسانی حقوق اور اقلیتی امور نے ایک رکنی کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔

چوہدری سرور نے شعیب سڈل کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد فوری طور پر روک دیا اور اس حوالے سے ایک نیا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جس پر مسلم اسکالرز نے گورنر پنجاب سے اظہار تشکر کیا۔

مزید پڑھیں: نصاب کے معیار کی نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل

گزشتہ روز ایک اجلاس میں مسلم دینی اسکالرز سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ اسلامی مواد کو نصاب سے نکالا نہیں جائے گا اور یہ صرف اسلامی علوم کے موضوع تک ہی محدود نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی، رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے اس اقدام پر گورنر پنجاب سے اظہار تشکر کیا۔

اس کے علاوہ بھارت اور پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کے لیے گورنر ہاؤس میں ایک خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔

علامہ طاہر اشرفی، مولانا عبد الخبیر آزاد، وفاق مدارس کے چیئرمین مولانا حنیف جالندھری، جماعت اہلحدیث کے چیئرمین علامہ زبیر احمد ظہیر، مفتی عاشق حسین، جامعہ نعیمہ کے سربراہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، جامعہ رحمانیہ کے چیئرمین مولانا امجد خان، اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کے رکن سید حبیب الرحمٰن عرفانی دعا میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نصاب کی 60 فیصد تکمیل کے لیے امتحانات مؤخر کیے جاسکتے ہیں، سعید غنی

شرکا نے پنجاب کے نصاب میں اسلامک اسٹڈیز کے علاوہ دیگر کتابوں سے اسلامی مواد خارج کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ایک اجلاس کے دوران علما نے اس معاملے میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

کورونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستان نے بھارت کو مکمل تعاون کی پیش کش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن باہمی تعلقات کی حمایت کی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہمارے اقدامات دنیا کو نظر کیوں نہیں آتے؟

چینی اسکینڈل میں جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کرنے والے افسر کو ہٹا دیا گیا

قیدیوں کو عیدالفطر پر سزا میں 30 روز کی معافی ملے گی