Live Covid 2019

تھائی لینڈ کے وزیراعظم کو ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ

تھائی لینڈ کے وزیراعظم پریوتھ چین اوچا کو کورونا کے حوالے سے...

تھائی لینڈ کے وزیراعظم پریوتھ چین اوچا کو کورونا کے حوالے سے بنائے گئے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے پر 190 ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بنکاک کے گورنر ایسون کوانماؤنگ نے فیس بک پر کہا کہ 'میں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ یہ قواعد کی خلاف ورزی ہے'۔

تھائی وزیراعظم پر یہ جرمانہ اپنے فیس بک پیچ پر بغیر ماسک کے ملاقات کی تصاویر سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔