سائنس و ٹیکنالوجی

ہواوے سے علیحدگی کے بعد آنر کا عالمی سطح پر پہلا فون مئی میں متعارف ہوگا

مئی میں اس نئے اسمارٹ فون کو پیش کیا جائے گا جس میں ڈوئل سرکولر ڈٰزائن کیمرا سیٹ اپ بیک پر موجود ہوگا۔

ہواوے سے الگ ہونے کے بعد آنر کا پہلا اسمارٹ فون وی 40 فائیو جی چین میں جنوری 2021 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

تاہم اب یہ کمپنی ہواوے سے علیحدگی کے بعد عالمی سطح پر پہلا اسمارٹ فون آنر 50 سیریز کی شکل میں متعارف کرانے والی ہے۔

مئی میں اس نئے اسمارٹ فون کو پیش کیا جائے گا جس میں ڈوئل سرکولر ڈٰزائن کیمرا سیٹ اپ بیک پر موجود ہوگا۔

یہ کیمرا سیٹ اپ حیران کن طور پر ہواوے کے نئے فلیگ شپ فون پی 50 کی لیک تصاویر سے ملتا جلتا نظر آتا ہے، ہواوے کا یہ فون جون میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

مگر آنر 50 فون میں کیمرا سیٹ اپ کا اوپری سرکل ایک لینس پر مشتمل ہوگا جبکہ نیچے والے سرکل میں 2 کیمرے چھپے ہوں گے جبکہ ایل ای ڈی فلیش دونوں سرکلز کے درمیان ہوگی۔

اس فون کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

خیال رہے کہ مئی 2019 کو امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے اور آنر کے نئے فونز گوگل سروسز سے محروم ہوگئے تھے، جس سے مختلف مارکیٹوں میں ڈیوائسز کی فروخت متاثر ہوئی تھی۔

مگر ہواوے نے 2020 کے آخر میں آنر کو فروخت کردیا تھا۔

مگر ابھی یہ واضح نہیں کہ آنر 50 میں گوگل سروسز اور ایپس موجود ہوں گی یا نہیں، تاہم جنوری میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آنر ایسے اسمارٹ فونز پر کام کررہی ہے جن میں گوگل سروسز موجود ہوں گی۔

اس سے قبل چین میں جنوری میں آنر وی 40 فائیو جی فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے میجک یو آئی 4.0 سے کیا ہے، تاہم کمپنی نے فون میں گوگل سروسز کی موجودگی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

مگر اس کی وجہ یہ بھی تھی کہ فون کو چین میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا گیا جہاں فون گوگل سروسز کے بغیر ہی دستیاب ہوتے ہیں۔

تو اب اس کمپنی کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر پہلا فون پیش ہونے والا ہے جس میں گوگل سروسز کے موجود ہونے یا نہ ہونے کا علم آئندہ ماہ ہی ہوسکے گا۔

ہواوے سے علیحدگی کے بعد آنر کا پہلا اسمارٹ فون متعارف

موٹرولا کے موٹو جی سیریز کے 2 نئے فونز متعارف

رات کے اندھیرے میں جگنو کی طرح جگمگانے والا انوکھا اسمارٹ فون