دنیا

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں صرف 30 افراد شرکت کریں گے

ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ گزشتہ ہفتے 9 اپریل کو 99 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔

برطانوی شاہی محل نے 9 اپریل کو دنیا سے رخصت ہونے والے ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات اور تدفین کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی تدفین 17 اپریل کو ہوگی۔

شاہی محل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے پہلی بار کسی شاہی فرد کی آخری رسومات کو محدود کیا جا رہا ہے اور لوگوں سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ بھی پابندیوں پر عمل کریں گے۔

شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں مکمل تفصیل بیان کی گئی کہ کس طرح شہزادہ فلپ کے جنازے کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

بیان میں واضح کیا گیا کہ آخری رسومات اور تدفین کے موقع پر صرف شاہی خاندان کے انتہائی قریبی افراد ہی شرکت کریں گے جب کہ تقریبات میں شاہی محل کے اعلیٰ عہدیدار بھی حاضر رہیں گے۔

اسی حوالے سے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شہزادہ فلپ کی آخری رسومات 17 اپریل کو سہ پہر تین بجے ادا کی جائیں گی اور ان کی تدفین سے قبل ان کے اعزاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 17 اپریل تک برطانیہ میں شہزادہ فلپ کی موت کا ایک ہفتے کا سوگ منایا جائے گا اور اس دوران اہم سرکاری عمارتوں اور شاہی محل کی ملکیت میں آنے والی عمارتوں میں برطانوی پرچم نصف اوچائی تک رکھے جائیں گے۔

شہزادہ فلس کی آخری رسومات کو ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے گا اور انہیں تدفین سے قبل گارڈ آف آنر سمیت دیگر شاہی سلامیاں بھی دی جائیں گی۔

شہزادہ فلپ کی لاش اس وقت ونڈسر محل کے سرد خانے میں ذاتی تابوت میں رکھی ہوئی ہے، تاہم تدفین سے قبل ان کی لاش کو دوسرے تابوت میں منتقل کرکے آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

شہزادہ فلپ کی تدفین کے وقت ان کی تابوت میں تمام شاہی اعزازات کے نشان، تلوار اور یہاں تک کہ ان کے پیدائشی شاہی یونانی اعزازات کو بھی ان کی تابوت کے اوپر سجایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ فلپ کی لاش کو پونے تین بجے تدفین کے لیے اٹھایا جائے گا اور ان کی تابوت کو آخری رسومات کے لیے لے جاتے وقت ان کے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس اور دیگر شاہی افراد تابوت کے پیچھے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: شہزادہ فلپ کے انتقال پر عالمی رہنماؤں کا اظہارِ تعزیت

ملکہ برطانیہ بھی شہزادہ فلپ کی جائے تدفین پر الگ سے پہنچیں گی اور ان کی تدفین بھی ونڈسر محل میں تین بجے کے بعد کی جائے گی۔

تدفین سے قبل شہزادہ فلپ کو 8 منٹ تک گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور انہیں دوسری شاہی سلامیاں بھی دی جائیں گی۔

تدفین کے موقع پر 30 افراد موجود ہوں گے

رائٹرز کے مطابق شاہی محل نے واضح کیا ہے کہ شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کی تقریبات میں صرف 30 افراد شرکت کریں گے۔

اگرچہ شاہی محل نے 30 افراد کی فہرست جاری نہیں کی، تاہم مذکورہ افراد میں شاہی خاندان کے کئی اہم افراد بھی شامل نہیں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس مارچ میں شاہی خاندان سے الگ ہونے والے شہزادہ فلپ کے پوتے شہزادہ ہیری بھی آخری رسومات میں شرکت کریں گے مگر ان کی اہلیہ رسومات میں نہیں ہوں گی۔

اسی طرح آخری رسومات میں شہزادہ فلپ کے بڑے پوتے اور شہزادہ ہیری کے بھائی ولیم بھی ہوں گے مگر ان کی اہلیہ بھی آخری رسومات میں نہیں ہوں گی۔

اسی طرح شہزادہ فلپ کے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس تو ہوں گے مگر ممکنہ طور پر ان کی اہلیہ بھی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوں گی۔

یوں شہزادہ فلپ کے باقی دونوں بیٹے شہزادہ اینڈریو اور شہزادہ ایڈورڈ تو آخری رسومات میں موجود ہوں گے مگر دیگر اہل خانہ سے متعلق تاحال کوئی واضح تفصیلات موجود نہیں۔

’رائٹرز‘ نے اپنی ایک اور رپورٹ میں بتایا کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے۔

اس حوالے سے بورس جانسن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی جگہ شاہی خاندان کا کوئی فرد آخری رسومات میں شامل ہو تو بہتر ہے۔

ڈنمارک کے دادا اور یونانی والد کے بیٹے شہزادہ فلپ برطانوی کیسے بنے؟

شہزادہ فلپ کو توپوں کی سلامی، آخری رسومات محدود کردی گئیں

رومانوی ہوں مگر جلدی محبت نہیں کرتی، عروہ حسین