چین کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کے ڈائریکٹر گاؤ فو نے ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ اس وقت دستیاب ویکسینز کی تحفظ فراہم کرنے کی شرح بہت زیادہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف ویکسینز کو ملا کر لگانے کے بارے میں غور کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کی خوراکوں کی تعداد اور خوراک کی فراہمی کے دورانیے میں تبدیلی افادیت کے مسائل کا ایک اچھا حل ہے۔
چین میں اس وقت مقامی طور پر تیار کی جانے والی 4 کووڈ ویکسینز کو استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے اور 10 اپریل کو ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا تھا کہ ہم اس سال کے آخر تک 3 ارب خوراکیں تیار کرنا چاہتےہ یں۔
چین کی کمپنی سینوویک کی تیار کردہ کووڈ 19 کی افادیت برازیل میں ٹرائل کے دوران 50 فیصد سے کچھ زیادہ دریافت کی گئی تھی جبکہ ترکی میں ہونے والے ایک اور ٹرائل میں وہ 83.5 فیصد مؤثر قرار دی گئی۔
سینوفارم نے ویکسینز تیار کی ہیں جن کی افادیت عارضی نتائج میں بالترتیب 79.4 اور 72.5 فیصد قرار دی گئی تھی۔
عالمی ادارہ صحت کے ایک پینل نے مارچ میں بتایا تھا کہ دونوں چینی کمپنی نے اپنی کووڈ ویکسینز کا ڈیٹا جمع کرایا تھا اور ان کی افادیت ڈبلیو ایچ او کے طے کردہ معیار کے مطابق ہے۔